329

وزیراعلیٰ گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمن،فورس کمانڈر ایف۔سی این۔اے میجر جنرل احسان محمود اور چیف سیکریٹری خرم آغا نے بابوسر کے قریب بس حادثے کے زخمیوں کی عیادت کی

گلگت : وزیراعلیٰ گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمن،فورس کمانڈر ایف۔سی این۔اے میجر جنرل احسان محمود اور چیف سیکریٹری خرم آغا نے بابوسر کے قریب بس حادثے کے زخمیوں کی عیادت کی۔اس موقع پر وزیراعلیٰ گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمن نے کہا کہ حکومت زخمیوں کے علاج و معالجے کیلئے ہر ممکن تعاون فراہم کرے گی۔وزیراعلیٰ گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمن نے کہا کہ حکومت اس قسم کے ٹریفک حادثات کی روک تھام کیلئے ہر ممکن اقدامات کررہی ہے۔تمام پبلک ٹرانسپورٹ کمپنیوں کو گاڑیوں کی فزیکل فٹنس ہر صورت یقینی بنارہے ہیں۔

فزیکل فٹنس کے بغیر پبلک ٹرانسپورٹ کی اجازت نہیں ہوگی اور تمام پبلک ٹرانسپورٹ کمپنیوں کو اس بات کا پابند بنایا جائے گا کہ مسافروں کی انشورنس لازمی کرائی جائے۔

وزیراعلیٰ گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمن نے بابوسر کے قریب بس حادثے میں قیمتی انسانی جانوں کے نقصان پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے دکھ اور آزمائش کی اس گھڑی میں مرحومین کے لواحقین کیساتھ دلی تعزیت اور ہمدردی کا اظہار کیا۔وزیراعلیٰ گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمن نے واقع کی اطلاع ملتے ہی ضلعی انتظامیہ،محکمہ داخلہ، ریسکیو 1122 اور دیگر متعلقہ محکموں کو فوری طور پر جائے حادثہ پر پہنچنے اور امدادی کارروائیوں کے احکامات دیئے۔

وزیراعلیٰ گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمن نے صوبائی سیکریٹری صحت کو ہدایت کی ہے کہ زخمیوں کو بہتر طبی سہولیات فراہم کئے جائیں۔

وزیراعلیٰ گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمن نے بابوسر کے قریب بس حادثے کی تحقیقات محکمہ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن سے کرانے کی ہدایت کی ہے اور محکمہ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن کو حکم دیا ہے کہ تمام پبلک ٹرانسپورٹ کی فٹنس لازمی چیک کیا جائے۔تمام ٹرانسپورٹ کمپنیز کو اس بات کا پابند بنایا جائے کہ لانگ روٹس پر چلنے والے گاڑیوں کی فٹنس چیک کرائیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں