321

محکمہ ورکس کا صوبہ بھر میں ایک زمہ داری ہے ، خطے کی تعمیر و ترقی اور انفراسٹریکچر اس ادارے کیساتھ وابستہ ہے:ترجمان گلگت بلتستان حکومت فیض اللہ فراق

چلاس : سٹاف یونین ورکس ڈیپارٹمنٹ کی نومنتخب کابینہ کی تقریب حلف برداری سے خطاب کرتے ہوئے مہمان خصوصی ترجمان گلگت بلتستان حکومت فیض اللہ فراق نے کہا کہ محکمہ ورکس کا صوبہ بھر میں ایک زمہ داری ہے ، خطے کی تعمیر و ترقی اور انفراسٹریکچر اس ادارے کیساتھ وابستہ ہے۔اس علاقے میں آج تک جتنے بھی ترقیاتی منصوبے مکمل ہوئے اُس کے پیچھے محکمہ ورکس کے ملازمین کا خون پسینہ شامل ہے،اور جس رفتار سے اس علاقے نے ترقی کرنا تھا بدقسمتی سے وہ ترقی ہمیں نصیب نہیں ہوئی اس کے پیچھے ہم سب کی کمی کوہتایاں بھی شامل ہیں

،ضرورت اس بات کی ہے کہ سب اپنا اپنامحاسبہ کریں اور مجھے اُمید ہے کہ محکمہ ورکس کا سٹاف اپنی زمہ داریوں کو احسن انداز میں نبھاتے ہوئے اپنے وجود میں خوف خدا کی رٹ قائم کر یں گے۔فیض اللہ فراق نے اپنے خطاب میں مزید کہا کہ دیامر پورے خطے کا گیٹ وے ہے ،یہ علاقہ خطے کا داخلی دروازہ ہونے کے باوجود تعمیر و ترقی کی دوڑ میں دیگر اضلاع سے بہت پیچھے رہ گیا ہے ،گلگت سکردو اور ہنزہ ترقی کے دوڑ میں ہم سے بہت آگے ہیں ،

اس کی وجہ شائد یہ ہے کہ ہمارے اندر اجتماعی شعور نے اب تک کروٹ نہیں لیا ہے،جس کی اشد ضرورت ہے۔ہم انفرادی سوچوں اور زاتی مفادات میں تقسیم ہیں ،دیامر کے سیاستدانوں سے لیکر عام آدمی تک سب کو دیامر کی ترقی نہیں اپنے زات کیلئے مفاد چاہے ،یہی وہ سوچ ہے جس کی بنیاد پہ یہ علاقہ ترقی نہیں کر پاتا ہے۔جو بھی اجتماعی پراجیکٹ اور منصوبہ یہاں پہ لگنے آتاہے اُس کی حساسیت اور افادیت کا کسی کو اندازہ نہیں ہوتا اور چپکے سے اُس منصوبے کی تعمیر میں رکاوٹ بن جاتے ہیں ،

فیض اللہ فراق نے کہا کہ جب تک کمیونٹی اشتراک نہیں ہوتا اور جب تک سیاستدان اور لیڈر شپ حکومتی اداروں کو نہیں جھنجوڑتی ہے وہاں ترقی کا عمل آگے نہیں بڑھ سکتا ہے ،

جب تک عوامی اشتراک نہیں ہوگا اور جب تک سیاستدان اجتماعی مفادات کیلئے آگے نہیں بڑھیں گے ،یہ ترقی یہاں پر رکے گی ہمیں احساس زمہ داری کا مظاہرہ کرنے کی ضرورت ہے اور اجتماعی شعور کو پروان چڑھانے کی ضرورت ہے ،ہمیں زات پات رنگ نسل اور کسی کی زاتی تشہیر سے آگے نکلنے کی ضرورت ہے،جس معاشرے میں اچھائی بھی کسی کے بغض میں کی جائے اور جس سوسائٹی میں بہتر کام کیلئے لوگ باہر بھی کسی کی زات کو نیچا دیکھانے کیلئے نکلیں تو وہ سوسائٹی کبھی بھی آگے نہیں بڑھ سکتی،معاشرے کو بدلنے کیلئے نکلنا ہے تو اجتماعی شعور کیساتھ نکلیں ،مجھے اُمید ہے ہم ضرور ترقی کے دوڑ میں شامل ہونگے

نوٹ: روزنامہ رہبر گلگت بلتستان اور اس کی پالیسی کا اس بلاگر کے خیالات سے متفق ہونا ضروری نہیں۔ اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو قلم اٹھائیے اور 500 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنے مختصر مگر جامع تعارف کے ساتھ
[email protected]پر ای میل کردیجیے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں