322

عالمی شہرت یافتہ پاکستانی کوہ پیما محمد علی سدپارہ نے نیپال میں واقع 8163 میٹر بلند چوٹی ماؤنٹ منا سلو سر کر لیا

 محمد علی سدپارہ نے 8 ہزار میٹر سے بلند دنیا 8 چوٹیاں سر کرنے والے پہلے پاکستانی کوہ پیما ہونے کا اعزاز حاصل کر لیا، ماؤنٹ مناسلو کی مہم جوئی کے تمام اخراجات پاک فوج نے فراہم کیا
نامور پاکستانی کوہ پیما محمد علی سدپارہ نے نیپال میں واقع ماؤنٹ منا سلو سر کر لیا، ماؤنٹ مناسلو سطح سمندر سے 8163 میٹر بلند ہے، محمد علی سدپارہ 8 ہزار میٹر سے بلند دنیا کی 8 چوٹیاں سر کرنے والے پہلے پاکستانی بن گئے،

ماؤنٹ مناسلو کی مہم جوئی کے تمام اخراجات پاک فوج نے فراہم کیا،

اس سے قبل اسی سال نیپال اور چین کے خودمختارریجن تبت کے درمیان واقع 8485 میٹر اونچی دنیا کی پانچویں بلند ترین چوٹی مکالوپر سبز ہلالی پرچم لہرایا تھا اور 8516 میٹر دنیا کی چوتھی بلندترین چوٹی لہوٹسے Lhotse بھی سر کر لیا تھا ،8163 میٹر بلند ترین چوٹی کی کامیاب مہم جوئی کے ساتھ محمد علی سدپارہ نے 8 ہزار میٹر سے زائد دنیا کے 8 بلندترین چوٹیاں سرکرنے والے پہلے پاکستانی کوہ پیما کا اعزاز حاصل کرکے تارِیخ رقم کی ہے.

محمد علی سدپارہ کو اس سال نیپال میں واقع پہاڑوں کی مہم جوئی کے لیے پاک فوج نے تعاون کیا ہے ،،

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں