367

چند صحافی سوشل میڈیا پر میرے ایک تصویر کو لیکر مجھ پر بے جا تنقید کررہے ہیں فدا محمد ناشاد

گلگت(پ۔ر)سپیکر گلگت بلتستان اسمبلی حاجی فدا محمد ناشاد نے کہا ہے کہ چند صحافی سوشل میڈیا پر میرے ایک تصویر کو لیکر مجھ پر بے جا تنقید کررہے ہیں

جوکہ انتہائی غیر اخلاقی بات ہے۔میں اسسٹنٹ کمشنر گلگت کے آفس میں اپنے کسی ذاتی کام کے سلسلے میں گیا ہوا تھا وہاں پہنچنے پر معلوم ہوا کہ اے۔سی گلگت کسی سرکاری کام کے سلسلے میں دفتر سے باہر گیا ہوا ہے۔اے۔سی آفس کے سٹاف نے انکو میری آمد کا اطلاع دیا۔اطلاع ملتے ہی اے سی گلگت اپنے دفتر واپس آگیا اور جس مقصد کےلیے میں وہاں گیا اس پر تفصیلی بات چیت ہوئی اور اے سی گلگت نے بڑے احترام کے ساتھ مجھے وہاں سے رخصت کیا۔میرے وہاں پہنچنے پر وہاں موجود سٹاف اور دیگر افراد کے ساتھ بات چیت کے دوران ایک تصویر بنائی گئی جس کو لیکر چند لوگ میرے خلاف منفی پروپیگنڈہ کر رہے ہیں جو کہ انتہائی نامناسب ہے۔سپیکر نے مزید کہا ہے کہ میں اے سی گلگت کے دفتر میں اپنے کسی ذاتی معاملے پر ایک شہری کی حیثیت سے گیا تھا اگر اسمبلی کا کوئی معاملہ ہوتا تو میں اے ۔سی کو اپنے چیمبر میں طلب کر لیتا۔اگر میں اپنے کسی ذاتی معاملے پر اے ۔سی کو اپنے چیمبر میں طلب کرتا تو پھر انہوں نے مجھ پر یہ کہہ کر تنقید کرنا تھا کہ سپیکر اسمبلی نے اپنے عہدے کا غلط استعمال کرکے ذاتی کام کے لیےاے ۔سی گلگت کو اپنے چیمبر میں طلب کیا ہے۔سپیکر نے عوام سے اپیل کی ہے کہ منفی پروپیگنڈہ کرنے والوں کی باتوں میں نہ آئے۔یہ معاملہ ایسا نہیں ہے جیسا کہ چند لوگ اسکو ایک مخصوص انداز میں پیش کرنے کی کوشش کررہے ہیں۔سوشل میڈیا کا زمانہ ہے لوگ اب باشعور ہوچکے ہیں اس لیے ہر کسی کو ذمہ داری کے ساتھ رپورٹنگ کرنے کی ضرورت ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں