391

برفانی علاقوں میں سردیوں سے قبل گندم سٹاک کو یقینی بنایا جائے گا: سکریٹری خوراک برہان آفندی

سکردو(بیورو رپورٹ) سکریٹری خوراک برہان آفندی نے کہا ہے کہ برفانی علاقوں میں سردیوں سے قبل گندم سٹاک کو یقینی بنایا جائے گا ، سول سپلائی آفس سکردو میں ڈپٹی ڈائریکٹر محمد اقبال سمیت تمام ڈی ڈی اوز نے سکریٹری کو علاقے میں جاری گندم کی سپلائی اور سٹاک کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی اور محکمے کے جاری ترقیاتی منصوبوں کی تعمیری رفتار سے بھی آگاہ کیا ،

اس موقع پر برہان آفندی نے ڈپٹی ڈائریکٹر محمد اقبال سمیت تمام ڈی ڈی اوز کو سختی سے ہدایت جاری کی کہ وہ بلتستان ڈویژن کے تمام برفانی علاقوں میں سردیوں کی برفباری سے قبل گندم کے کوٹے کی سپلائی کو یقنی بنائیں

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں