322

گلگت: ٹریفک پولیس گلگت کی موٹر سائیکل چلانے والے کم عمر بچوں کے خلاف کریک ڈاون جاری

گلگت(اسپیشل رپورٹر)ٹریفک پولیس گلگت کی موٹر سائیکل چلانے والے کم عمر بچوں کے خلاف کریک ڈاون جاری ڈی ایس پی ٹریفک ظہور احمد کی نگرانی میں ٹریفک پولیس نے درجنوں سکول کے بچوں کی موٹر سائکلیں قبضہ میں لیکر بچوں کےوالدین/ عزیزوں سے آئندہ اپنے بچوں کو موٹر سائیکل نہ چلانے کا تحریری ضمانت لیکر موٹر سائیکلوں کو چالان کاروائی کے بعد والدین کے حوالے کیا۔

ٹریفک پولیس یہ اقدام کسی بھی ممکنہ ٹریفک حادثہ کے روک تھام کے پیش نظر اٹھارہی ہیں۔ عوام  نے پولیس کی اس اقدام کی تعریف کرتے ہوئے اس اقدام کو جاری رکھنے کا مطالبہ کیا ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں