315

گلگت: تبدیلی سرکار نے ہر موڑ پر یوٹرن لے کر عوام کو مہنگائی کی طرف دھکیل رہا ہے، سینئر نائب صدر ایم ایس ایف راولپنڈی اسلام آباد عابد دیدار

گلگت: (پ ر) سینئر نائب صدر ایم ایس ایف راولپنڈی اسلام آباد عابد دیدار نے کہا ہے کہ تبدیلی سرکار نے ہر موڑ پر یوٹرن لے کر عوام کو مہنگائی کی طرف دھکیل رہا ہے۔ انہیں عوام سے کوئی غرض نہیں۔ اس وجہ سے تبدیلی لانے کی جعلی نعرے لگا کر اقتدار میں آئے اور عوام کو پریشانی کے سوا کچھ نہیں دیا۔

انہوں نے مزید کہا کہ قائد محترم میاں محمد نواز شریف کے کہنے پر انشاءاللہ 27 اکتوبر کے بعد مولانا فضل الرحمٰن کے آزادی مارچ میں بھرپور شرکت کرینگے۔

مسلم سٹوڈنٹ فیڈریشن راولپنڈی اسلام آباد زون، جی بی کارکنوں کے ساتھ شامل ہوگی۔ مسلم لیگ لائر فورم اور مسلم لیگ مدر ونگ اور یوتھ ونگ جی بی راولپنڈی اسلام آباد زون سے جلد مشاورت کرینگے۔

انشاءاللہ عوام کا ٹھاٹھے مارتا ہوا سمندر اسلام آباد پہنچے گا۔ اور تبدیلی سرکا ر حکومت کا خاتمہ کر کے واپس جائینگے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں