317

واپڈا اور پی ڈبلیو ڈی اگلے ماہ کی 10 تاریخ کے تک مزید 4 میگا واٹ بجلی سسٹم میں شامل کرنے کے پابند ہیں ، دونوں اداروں نے وعدہ کیا ہے: اسسٹنٹ کمشنر سکردو کریم داد چغتائی

سکردو: (ایس ایس ناصری سے )اسسٹنٹ کمشنر سکردو کریم داد چغتائی نے شہر میں پانی و بجلی کی صورت حال پر میڈیا کو بریفنگ دیتے ہوئے کہا ہے کہ واپڈا اور پی ڈبلیو ڈی اگلے ماہ کی 5 سے 10 تاریخ کے تک مزید 4 میگا واٹ بجلی سسٹم میں شامل کرنے کے پابند ہیں ، دونوں اداروں نے وعدہ کیا ہے کہ وہ پاور ہاوس ٹو کی آور ہالنگ جلد از جلد مکمل کرکے بجلی کے بحران کو کم کرینگے ۔ انہوں نے کہا کہ بجلی کے بحران پر قابو پانے کےلئے محکمہ برقیات نے پلان بنایا ہے جس کے مطابق بھاری برقی آلات کے استعمال میں کمی، ڈبل لائنوں اور غیر قانون لائنوں کے خلاف ایکشن سمیت دیگر کئی قسم کے ایکشنز لئے جائیں گے ، عوام سے گزارش ہے کہ وہ محکمہ کے ساتھ تعاون کریں ،

لوگ اپنے اپنے محلوں میں بجلی کمیٹیاں بنائیں ، جس جس محلہ کی بجلی کنٹرول میں ہو گی وہاں لوڈ شیڈنگ نہیں ہو گی ۔ انہوں کہا کہ مزید کہا کہ ہرگسہ نالے میں پانی کی زیادہ مقدار کے حوالے سے عوامی خدشات پر واپڈا سے بریفنگ لی گئی ہے، واپڈا کا کہنا ہے کہ ڈیم سے پانی کا اخراج معمول کے مطابق ہے تاہم پاور ہاوس تھری کے واٹر چینل کی خرابی کے باعث اضافی پانی بھی ہرگسہ میں شامل ہو رہا ہے جو عوامی خدشات کا باعث بن رہا ہے، اس کے باوجود ہم نے واپڈا سے پانی کے موجودہ اخراج میں 30 فیصد کمی کروائی ہے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں