337

پاکستان تحریک انصاف کا سیاحت کو اپنے منشور میں رکھنے کا سب سے بڑا فائدہ گلگت بلتستان کو ھو گا ۔ ( اجمل حسین سیکرٹری فنانس پی ٹی آئی)

پاکستان تحریک انصاف کی گورنمنٹ آتے ساتھ ہی سیاحت کے شعبے میں تاریخی اصطلاحات کرے گی اور گلگت بلتستان کی اہمیت کو پوری دنیا میں اجاگر کرے گی ۔ اج تک کسی گورنمنٹ نے بھی سیاحت کے شعبے پے توجہ نہیں دی جس کی وجہ سے سب سے اہم سیکٹر نظر انداز ہوتا گیا ۔ پاکستان تحریک انصاف کے سیاحت کو اپنے منشور میں رکھنے کا سب سے بڑا فائدہ گلگت بلتستان کو ھو گا ۔

اللہ نے گلگت بلتستان کو قدرتی کششِ سے مالامال رکھا ھے انشاء اللہ بہترین حکمت عملی اور پلاننگ سے کم عرصے میں نہ صرف گلگت بلتستان میں غربت ختم ہو گی بلکہ اس کے اثرات پاکستان کی معیشت پے بھی رونما ھونگے ۔

کسی بھی معاشرے کی کامیابی کے لیے وہاں کی کمیونٹی کو اعتماد میں لینا کامیابی کی پہلی منزل تصور کیا جاتا ھے ۔ پاکستان تحریک انصاف لوکل کمیونٹی کو اعتماد میں لے کر سیاحت کی پلاننگ کرے گی تاکہ  کسی بھی غیر یقینی حالات سے نمٹنا جا سکے ۔ اسی سلسلے میں پاکستان تحریک انصاف گلگت بلتستان ابھی سے کمیونٹی بیس سیاحت پے کام کر رہی ہے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں