342

گلگت: مرکزی انجمن تاجران گلگت بلتستان نے آج تمام اضلاع میں صرف علامتی ہڑتال کا اعلان کردیا

گلگت(جنرل رپورٹر) مرکزی انجمن تاجران گلگت بلتستان نے آج تمام اضلاع میں صرف علامتی ہڑتال کا اعلان کردیا۔مقامی ہوٹل میں صحافیوں سے خصوصی بات چیت کرتے ہوئے مرکزی انجمن تاجران گلگت بلتستان کے صوبائی صدر محمد ابراہیم،جنرل سیکریٹری مسعودالرحمن،سیکریٹری رابطہ کار غلام حسین اور حاجی دلدار حسین ودیگر نے کہا کہ آل پاکستان انجمن تاجران کی کال پر ٹیکسز کے خلاف منگل کے روز گلگت بلتستان میں شٹرڈاؤن ہڑتال ہوا اور اس ہڑتال کے اعلان پر تاجروں نے بھر پور ساتھ دیا جس پر ہم اپنے تاجروں کے مشکور ہیں

انہوں نےکہا کہ آل پاکستان انجمن تاجران نے دو روزہ ملک گیر ہڑتال کا اعلان کیا ہے مگر گلگت بلتستان میں جشن آذادی کے سلسلے میں تیاریاں متاثر ہونے سے بچانے کے لئے آج بدھ کے دن 12 بجے تک جزوی ہڑتال رہےگی انہوں نے کہا کہ تاجروں اور صنعت کاروں پر ایف بی آر کی طرف سے لگائے ٹیکسز کے خلاف آل پاکستان انجمن تاجران کے جدوجہد میں گلگت بلتستان کے تاجر بھی ان کے ساتھ ہیں اور ایف بی آر کے ظالمانہ پالیسیوں کو بھر انداز میں مسترد کرتے ہیں

مرکزی انجمن تاجران گلگت بلتستان نے کہا کہ گلگت میں ہارے تاجروں کے اتحاد توڑنے اور حکومت کی طوطی بولنے کے لئے بنائی گئی نام نہاد رجسٹرڈ تنظیم کے عزائم کو بھی تاجروں نے مسترد کرکے ہمارے موقف کی تائد کردی اور ہم پر بھرپور اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے ہمارے کال پر لبیک کہا اور کامیاب شٹر ڈاؤن ہڑتال کیا

انہوں نے کہا کہ انجمن تاجران سکردو کے صدر غلام حسین اطہر کسی بیماری کے باعث مصروف رہے اس لئے وہاں پہ ہڑتال پر مشاورت میں دیر لگی مگر مگرمرگزی انجمن تاجران میں کوئی ڈھڑہ بندی نہیں ہے غلام حسین اطہر انجمن تاجران کا دل اور دماغ ہیں اور تاجر اتحاد کے علبردار ہیں ۔مرکزی انجمن تاجران نے کہا کہ گلگت بلتستان

میں ٹیکس کے خلاف تاجروں نے جو کامیاب ہڑتالیں کی ہیں اس کی تاریخ میں مثال نہیں ملتی ہے مرکزی انجمن تاجران نے کہا کہ یکم نومبر کے تیاریوں کے مناسبت سے آج بدھ کے روز مکمل شٹرڈاؤن کے بجائے آل پاکستان انجمن تاجران کے ساتھ یکجہتی کے لئے علامتی ہڑتال ہوگی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں