366

حضرت محمد ص کی ذات اقدس نا صرف مسلمانوں کیلٸے بلکہ پوری انسانیت کیلٸے سر چشمہ ہدایت ہ

حضرت محمد ص کی ذات اقدس نا صرف مسلمانوں کیلٸے بلکہ پوری انسانیت کیلٸے سر چشمہ ہدایت ہے( آٸی ایس او)

سکردو(پ ر ) امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان بلتستان ڈویژن کے صدر برادر موسیٰ علی نے ہفتہ وحدت اور آج کے دن کی مناسبت سے اپنے ایک بیان میں کہا کہ حضرت محمد

ص کی ذات تمام عالم کیلٸے رحمت ہے ۔ سرکار ص کی ولادت کے مہینہ ربیع الاول میں ہر مسلمان آپ ص کی ولادت کی خوشی مناتے ہیں۔ اہلسنت اور اہل تشیع میں اگر چہ ولادت کی تاریخ کا اختلاف ہے مگر دونوں مسالک کے پیروکار آپ ص کی ولادت کا جشن بھرپور انداز میں مناتے ہیں ۔27 نومبر 1981 کو رہبر انقلاب اسلامی امام خمینی نے اس اختلاف کو ختم کرنے اور وحدت کی فضاء کو فروغ دینے کے لیے ان ایام کو ہفتہ وحدت کا نام دیا یعنی 12تا 17 ربیع الاول کو ہفتہ وحدت کے طور پر منایا جانے کا اعلان کیا ۔وقت کہ اس بابصیرت شخص نے استعمار کی تمام تر سازشوں کو ناکام بنا ڈالا ،جو لوگ شیعہ اور سنی میں تصادم کروا کر اسلام کا چہرہ خراب کرنا چاہتے تھے ان کی کمر توڑ دی۔ آپ اس بات کو بخوبی سمجھ گئے تھے کہ اگر ہم ہاتھ باندھنے اور کھولنے پر جھگڑتے رہے تو دشمن ایک دن ہمارے ہاتھ کاٹ دے گا ۔آج اگر مسلمانوں کی بقاء ہے تو وحدت میں ہے ۔
انہوں نے کہا کہ اتحاد امت کی ضرورت جتنی اس دور میں ہے پہلے کبھی نہیں تھی، جو شیعہ اور سنی میں تفرقہ پھیلائے وہ نہ شیعہ ہے نہ سنی بلکہ استعمار کا ایجنٹ ہے۔انہوں نے کہا کہ فرقہ واریت نے اسلام اور پاکستان کو جتنا نقصان پہنچایا ہے اتنا کسی اور چیز نے نہیں پہنچایا۔
ہمیں اس مبارک مہینے سے سبق حاصل کرتے ہوٸے اپنے تمام تر اختلاف کو بالاٸےطاق رکھ کر امت مسلمہ اور دین اسلام کی سربلندی کیلٸے کام کرتے ہوٸے رسول پاک ص کی سیرت پر عمل کرنے کی ضرورت ہے جس کی سیرت پوری انسانیت کیلٸے نمونہ عمل ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں