359

چلاس: ریسکیو 1122 دیامرکے اہلکاروں نے تنخواہوں کی عدم ادائیگی اور عدم مستقلی کے خلاف گلگت کی جانب لانگ مارچ کی دھمکی

چلاس(مجیب الرحمان)ریسکیو 1122 دیامرکے اہلکاروں نے تنخواہوں کی عدم ادائیگی اور عدم مستقلی کے خلاف احتجاجا گلگت کی جانب لانگ مارچ کی دھمکی دے دی۔جبکہ23دسمبر سے ریسکیو سٹیشن بند کر کے کمشنر آفس کے سامنے دھرنا دینے کا بھی اعلان کیا گیا ہے۔ریسکیو 1122ذرائع کے مطابق عرصہ چھے ماہ سے تنخواہیں ادا نہیں کی گئی ہیں۔جس کی وجہ سے ریسکیو اہلکار شدید ذہنی اذیت میں مبتلا اور معاشی بد حالی کا شکار ہیں۔اور گھروں میں فاقے کی نوبت آن پہنچی ہے۔

تنخواہیں نہ ملنے کی وجہ سے گھریلو اخراجات ،بچوں کی فیسیں اور علاج معالجہ میں بھی دشواری کا سامنا ہے۔جبکہ ریسکیو اہلکار اپنی ڈیوٹی کے علاوہ کوئی اور کام بھی نہیں کر سکتے ہیں۔تنخواہوں کی عدم ادائیگی کے خلاف ریسکیو اہلکاروں کے وفد نے ڈپٹی کمشنر دیامر سے بھی ملاقات کی ہے۔اور اپنے مطالبات اور احتجاج سے متعلق بھی آگاہ کیا ہے۔عوامی حلقوں نے بھی ریسکیو اہلکاروں کے ساتھ زیادتی پر دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔اور مطالبہ کیا ہے کہ دکھ اور پریشانی میں مبتلا انسانیت کی بروقت خدمت اور مدد کرنے والے ریسکیو اہلکاروں کی تنخواہیں فوری ادا کی جائیں ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں