136

وزراء اور وزیر اعلیٰ کے مابین اختلافات کی بنیادی وجہ لوٹ مار اور کرپشن میں حصہ داری ہے، امجد ایڈوؤکیٹ

گلگت (پ,ر) پاکستان پیپلزپارٹی گلگت بلتستان کا اہم اجلاس ذیر صدارت قائد حزب اختلاف و صوبائی صدر پیپلز پارٹی گلگت بلتستان امجد حسین ایڈووکیٹ صوبائی سیکریڑیٹ میں منعقد ہوا،اجلاس میں جنرل سیکریڑی انجینر محمد اسماعیل، سینئیر نائب صدر جمیل احمد نائب صدر محمد علی اختر، سینئیر رہنما سابق وزیر آفتاب حیدر سمیت پارٹی کے دیگر رہنماؤں نے شرکت کی،اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے قائد حزب اختلاف ا۔جد حسین ایڈووکیٹ ودیگر مقررین نے کہا کہ پاکستان تاریخ کے مشکل ترین حالات سے گزر رہا ہے بے مہنگائی نے عوام کو بھکاری بنانے پر مجبور کردیا ہے لوگ غربت کی وجہ سے خد کشیاں کر رہے ہیں،نیازی سرکار پاکستان کے عوام کے لئے بدترین سونامی ثابت ہو چکی ہے، غریب عوام کا جینا محال ہو چکا ہے مہنگائی، بے روزگاری،کی چکی میں عوام کی پیسائی جاری ہے، دوسری طرف گلگت بلتستان میں لوٹ مار اور ٹھیکوں کی بندربانٹ جاری ہے ٹھکیون کی بندربانٹ میں کچھ وزراء اور وزیر اعلیٰ ملوث ہیں جن وزراء کو گلگت بلتستان میں بے اختیار کر کے چھوڑا گیا ہے جس کی وجہ سے میں حکومت آپس میں لڑرہی ہے گزشتہ دنوں کابینہ اجلاس میں کچھ وزراء نے حوصلے کا مظاہرے کرتے ہوئے وزیر اعلی خالد خورشید پر عدم اعتماد کا اظہار کیا،خالد خورشید کے مرشد کی کرسی اسلام آباد میں لڑکھڑانا شروع ہو چکی ہے اور اسکے اثرات گلگت بلتستان میں بھی پہنچ چکے ہیں۔موجودہ حکومت کا ایجنڈا ماسوائے عوامی وسائل کے لوٹ مار کے سوائے کچھ بھی نہیں، وزراء اور وزیر اعلی کے مابین اختلافات کی بنیادی وجہ لوٹ مار اور کرپشن میں حصہ داری ہے، جبکہ وزیر اعلی موصوف وسائل کی لوٹ مار میں اپنے اور اپنے رشتے داروں کے علاوہ کسی کو بھی شامل کرنے کو تیار نہیں ہے۔عدم اعتماد کی فضا قائم ہو چکی ہے۔جو کہ بلوچستان سے ہوتے ہوئے پاکستان کے بالائی علاقوں گلگت بلتستان سے ہو کر پنجاب اور اسکے بعد اپنی آخری منزل اسلام آباد میں پہنچ جائے گی۔لاڈلے نے اپنی اصیلت اور خصلت ظاہر کرنا شروع کر دیا ہے محسن کش پالیسی کا اگلا ہدف قومی سلامتی کے ادارے کو بنایا گیا ہے، پاکستان کے 22کروڑ عوام تباہی،بربادی،سونامی سرکار کا آخری ہدفہ ہو گا،لیکن پاکستان پیپلزپارٹی کی قیادت اور جیالے نیازی سرکار کے ناپاک عزائم کو خاک میں ملانے کے لئے برسر پیکار ہونگے اور پاکستان کی سلامتی اور عوام کے تحفظ کے لئے پیپلزپارٹی ملک گیر احتجاج کا اعلان کریگی،اجلاس میں 18اکتوبر سانحہ کارساز کے شہدا ء کی یاد میں شاہین ہوٹل کے ہال میں ڈھائی بجے تعزیتی ریفرنس کا انقعاد کیا جائے گا جس میں کارساز کے شہداء کو خراج عقیدت پیش کیا جائے گا اور پیپلزپارٹی گلگت بلتستان کے قائدین اپنے آگلے لالحہ عمل کا بھی اعلان کرینگے،

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں