123

زرعی ترقیاتی بینک گلگت بلتستان کے ملازم پٹیشنرز کا ایک ہنگامی اجلاس

گلگت:زرعی ترقیاتی بینک گلگت بلتستان کے ملازم پٹیشنرز کا ایک ہنگامی اجلاس

 باز علی صدر پٹیشنرز کمیٹی کی زیرِ صدارت ایک مقامی ہوٹل میں منعقد ہوا جس میں زرعی بینک ہیڈ آفس اسلام آباد کی طرف سے سپریم اپیلٹ کورٹ گلگت بلتستان کی طرف سے ملازمین کے حق میں دئے جانے والے فیصلے کی روشنی میں زرعی بینک ہیڈ آفس اسلام آباد میں بنائی گئی نام نہاد کمیٹی پر عدم اعتماد کا اظہار کیاگیا۔
اجلاس میں زرعی بینک ہیڈ آفس میں بنائی گئی کمیٹی کی طرف سے ابھی تک کوئی پیش رفت نہ ہونے اور پٹیشنرز کو نئی pay slips revised ایشو نہ کرنے جبکہ مختلف لیٹرز کے ذریعے پٹیشنرز کو ہراساں کرنے کی سازش پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے متفقہ طور پر فیصلہ کیا گیا کہ اگر بینک کے ہیڈ آفس نے پٹیشنرز کو 25 فیصد سپیشل پے اور ہارڈ ایریا %40 الاؤنس کورٹ کے فیصلے کی روشنی میں ان دنوں میں ادا نہیں کیا تو کورٹ کُھل جانے کے بعد پٹیشنرز کی طرف سے زرعی بینک کے خلاف کنٹمپٹ آف کورٹ contempt of court کی درخواست دائر کردی جائے گی

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں