156

جوڑوں کے مرض میں درد کے علاج کیلئے جدید پیشرفت

دیگر جانداروں پر کیے گئے تجربات سے ثابت ہوا ہے کہ ایسا آلہ جو کہ گھٹنوں میں برقی لہروں کی ترسیل کرے گا، جوڑوں کے مرض osteoarthritis کے علاج میں معاون ثابت ہوسکتا ہے۔

ماہرین کے مطابق گھٹنوں میں کم شدت کی حامل برقی لہروں کی ترسیل خراب ہورہے غضروف (گھٹنوں کی نرم ہڈیوں) کو ٹھیک کرسکتی ہے۔

اوسٹیو آرتھرائٹس گھٹنوں میں اس درد کی حالت کو کہا جاتا ہے جو عمر رسیدہ افراد کو عمومی پیش آتی ہے۔ اس میں گھٹنوں کی دونوں ہڈیوں کے درمیان ایک نرم ہڈی موجود ہوتی ہے جو ان دونوں کی آپسی رگڑ کو روکتی ہے۔ آرتھرائٹس میں یہ نرم ہڈی عمر ڈھلنے کے ساتھ ساتھ خراب ہوتی چلی جاتی ہے۔
کئی علاج کے طریقے تجربات کے مراحل میں ہیں جس میں نئی ادویات، خام خلیے (stem cells) جو کہ تقسیم در تقسیم کی صلاحیت کے حامل ہوتے ہیں، شامل ہیں تاہم کچھ تحقیقات ظاہر کرتی ہیں کہ برقی امپلانٹس اس نرم ہڈی کے خلیوں کو خود اپنی تعداد تعداد بڑھانے میں مدد دے سکتے ہیں۔

بشکریہ ایکسپریس نیوز

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں