246

کورونا وبا: یورپی یونین میں 750 ارب یورو کے ’معاشی بحالی فنڈ‘ کی تجویز

رسلز: یورپی یونین کے ایگزیکٹیو کمیشن کی سربراہ ارسلا وان ڈر لین نے کورونا وبا سے متاثرہ یورپی معیشت کی بحالی کےلیے گزشتہ روز 750 ارب یورو (825 ارب امریکی ڈالر یا تقریباً 1330 کھرب پاکستانی روپے) کے امدادی فنڈ کی تجویز دیتے ہوئے کہا ہے کہ اس سے یورپی یونین میں شامل ممالک کو اس بحران سے نمٹنے میں مدد ملے گی جس کی تاریخ میں کوئی مثال نہیں ملتی۔

اس امدادی فنڈ میں سے 500 ارب یورو گرانٹ کی شکل میں جبکہ باقی 250 ارب یورو قرضوں کی شکل میں یورپی یونین کے ممالک کو دیئے جائیں گے تاکہ یورپی معیشت کم سے کم وقت میں دوبارہ بحال ہوسکے۔

واضح رہے کہ یورپی یونین پہلے ہی 540 ارب یورو کے ابتدائی امدادی پیکیج کی منظور دے چکا ہے جس میں یہ اضافی رقم شامل ہونے کے بعد بحالی و امدادی فنڈ کی مجموعی مالیت 1290 ارب یورو ہوجائے گی جس سے یورپی یونین میں شامل 27 ممالک فائدہ اٹھاسکیں گے۔

بشکریہ :ایکسپریس نیوز

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں