231

حوثی باغیوں کا سعودی ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ، 8 افراد زخمی

ریاض: سعودی عرب کے ابھا ایئرپورٹ پر حوثی باغیوں نے بارودی ڈرون سے حملہ کیا ہے جس کے نتیجے میں 8 افراد زخمی ہوگئے۔

العربیہ نیوز کے مطابق ابھا ایئرپورٹ پر بارود سے بھرے ڈرون سے حملہ کیا گیا، حملے میں 8 افراد زخمی ہوگئے اور طیارے کو بھی نقصان پہنچا ہے۔ ڈرون حملے کی ذمہ داری حوثی باغیوں نے قبول کی ہے۔

دوسری جانب اتحادی افواج کے ترجمان نے دعویٰ کیا ہے کہ ایک ڈرون کو دفاعی فضائی نظام نے فضا میں ہی تباہ کردیا تاہم ڈرون کے پرزے اور بارودی مواد لگنے سے کچھ لوگ زخمی ہوئے۔
یہ خبر پڑھیں : یمن ایئرپورٹ پر وزیراعظم کے طیارے پر حملہ، 22 افراد جاں بحق

ادھر سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی تصاویر میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ایئرپورٹ پر کم از کم دو ڈرونز سے حملہ کیا گیا تھا جس میں طیارے کو بھی نقصان پہنچا اور مسافر بھی زخمی حالت میں نظر آرہے ہیں۔

یہ خبر بھی پڑھیں : سعودی ایئرپورٹ پر حوثی باغیوں کا ایک اور حملہ، ایک شخص جاں بحق

واضح رہے کہ یمن سے حوثی باغیوں نے ابھا ایئرپورٹ پر گزشتہ دو برسوں کے دوران متعدد حملے کیے گئے ہیں جن میں مجموعی طور پر 4 افراد جاں بحق اور 30 سے زائد زخمی ہوئے تھے۔
بشکریہ ایکسپریس نیوز

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں