237

چین ایک ارب آبادی کو کورونا ویکسین لگانے والا پہلا ملک بن گیا

چین ایک ارب آبادی کو کورونا ویکسین لگانے والا پہلا ملک بن گیا
ویب ڈیسک جمعرات 16 ستمبر 2021
ملک بھر میں شہریوں کو کورونا ویکسین کی 2 کروڑ 16 لاکھ خوراکیں لگائی گئی ہیں، وزارت صحت چین
ملک بھر میں شہریوں کو کورونا ویکسین کی 2 کروڑ 16 لاکھ خوراکیں لگائی گئی ہیں، وزارت صحت چین

بیجینگ: چین ایک ارب سے زائد آبادی کو مکمل کورونا ویکسین لگانے والا پہلا ملک بن گیا۔

غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق چین کے وزات صحت کی جانب سے دعویٰ کیا گیا کہ اب تک ملک بھر میں ایک ارب سے زائد لوگوں کو کورونا ویکسین کی مکمل خوراکیں لگ چکی ہیں جو ملکی آبادی کا 71 فیصد بنتی ہیں۔

چین کے نیشل ہیلتھ کمیشن کے ترجمان کی جانب سے کہا گیا کہ ملک بھر میں شہریوں کو کورونا ویکسین کی 2 ارب 16 کروڑ خوراکیں لگائی گئی ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں