159

کورونا کیسز میں اضافے کے باوجود عمرہ ادائیگی جاری رکھنے کا فیصلہ

ریاض: سعودی عرب نے کورونا کی نئی لہر میں عمرہ سیزن پر پابندی کے حوالے سے چلنے والی افواہوں کی تردید کرتے ہوئے سختی سے اس کی تردید کردی۔

عرب میڈیا رپورٹ کے مطابق سعودی عرب کے وزارتِ حج و عمرہ نے عمرہ ادائیگی پر پابندی کے حوالے سے پھیلنے والی خبروں کی سختی سے تردید کرتے ہوئے وضاحتی بیان جاری کردیا۔

وزارتِ حج و عمرہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ کورونا کی نئی لہر اور کیسز میں اضافے کے باوجود عمرہ ادائیگی پر کوئی پابندی عائد نہیں کی جائے گی۔
مزید پڑھیں: کورونا کے پیش نظر مسجد الحرام میں داخلے کیلیے راستے مخصوص

وزارت کے ذرائع نے تصدیق کی کہ ابھی تک عمرہ ادائیگی اور مسجدالحرام و مسجد نبوی میں زائرین کی آمد پر پابندی پر غور نہیں کیا گیا۔

دوسری جانب جنرل پریزیڈنسی نے بھی افواہوں کی سختی سے تردید کرتے ہوئے کہا کہ زائرین کو کورونا سے محفوظ رکھنے کے لیے ایس او پیز مقرر کی گئیں ہیں، جن پر سختی سے عمل درآمد کیا جارہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: اومیکرون؛ خانہ کعبہ اور مسجد نبوی ﷺ میں سماجی فاصلہ پھر لازمی قرار

جنرل پریزڈنسی کے ترجمان نے کہا کہ زائرین اور نمازیوں کے لیے سماجی فاصلے اور ماسک کو لازمی قرار دیا گیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں