179

یورپی یونین کا یوکرین میں اہم اجلاس؛ روسی طیارے فضا میں منڈلاتے رہے

کیف: یوکرین میں یورپی یونین کے رہنماؤں کے اہم اجلاس کے دوران روسی لڑاکا طیارے دھمکانے کی غرض سے کیف کی فضائی حدود میں چکر لگاتے رہے۔

الجزیرہ نیوز کے مطابق یورپی کمیشن کی صدر ارسولا وان ڈیر لیین یورپی یونین کے اہم اجلاس میں شرکت کے لیے یوکرین کے دارالحکومت کیف پہنچ گئیں جہاں ان کا استقبال صدر ولودیمیر زیلنسکی نے کیا۔

خیال رہے کہ یورپی یونین کے رہنما یوکرین کی بلاک میں شمولیت کے لیے یوکرائنی حکام سے مذاکرات کرنے جنگ زدہ ملک کے دارالحکومت کیف پہنچے ہیں جہاں روسی طیاروں نے شدت سے اپنی موجودگی کا احساس دلایا۔

یاد رہے کہ روس نے ہمشہ ہی یوکرین کے کسی بھی مغربی اتحاد میں شمولیت کو اپنی قومی سلامتی کے خلاف قرار دیتے ہوئے شدید مخالفت کی ہے۔

روس کی یوکرین کے 4 شہروں پر قبضے اور ایک سال سے مسلسل جنگ مسلط کیے جانے کے باعث یورپی یونین کے اس اجلاس میں کسی اہم پیشرفت کا امکان نہیں۔

یوکرین کی نیٹو میں شمولیت کی درخواست کے ردعمل میں روس نے گزشتہ برس فروری کو یوکرین پر جنگ مسلط کی تھی جو اب بھی کئی محاذوں پر جاری ہے۔ جنگ میں اب تک ہزاروں فوجی اور شہری مارے جا چکے ہیں۔بشکریہ ایکسپریس

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں