294

پیپلز پارٹی کی صوبائی صدرات کے لئے ریٹائرمنٹ کے بعد پھر امیدوار بنتے ہوئے تحریک انصاف کے صدر کا ضمیر کہاں سویا ہوا تھا: صوبائی سیکریٹری اطلاعات سعدیہ دانش

گلگت(پ،ر) پیپلز پارٹی گلگت بلتستان کی صوبائی سیکریٹری اطلاعات سعدیہ دانش نے تحریک انصاف کے صدر کی پیپلز پارٹی سے متعلق بیان پر رد عمل دینے کے ساتھ ساتھ  کئی سوالات اٹھاتے ہوئے کہا کہ پیپلز پارٹی کی صوبائی صدرات کے لئے ریٹائرمنٹ کے بعد پھر امیدوار بنتے ہوئے تحریک انصاف کے صدر کا ضمیر کہاں سویا ہوا تھا۔کارکنان نے پیپلز پارٹی کے صدرات انکو نہیں دی تو پھر آچانک ضمیر کیسے جاگا ۔ تحریک انصاف کی صوبائی صدرات نہ ملنے تک اپنی  پارٹی کے اندر انتشار پھیلاتے رہے۔

تحریک انصاف سرٹیفائیڈ لوٹوں کی جماعت ہے۔ وفاداریاں بدلنے والے تحریک انصاف میں شمولیت اختیار کرنے کے بعد خود کو اگلے دن ہی اس جماعت سے انتہائی وفادار گردانتے ہیں۔
2015 کے الیکشن میں پیپلز پارٹی کے پندرہ حلقوں کی الیکشن کمپئین کے کنوئینر نے پیپلز پارٹی کی نشستیں ہرانے میں حتی وسعی کوشش کی۔

پی۔پی کیساتھ دغا بازی کرنے والے نے کسی اور طاقت سے لین دین کر رکھی تھی۔  انہوں نے کہا کہ ضمیروں کی سیاست کرنے والے مفادات کے حصول  لئے ضمیروں کی تجارت نہیں کرتے۔تحریک انصاف لوٹوں کی جماعت ہے  سوہانے خواب دیکھا کر آنے والوں نے آج ملک کے غریب عوام کے منہ سے نوالہ چھینا ہے وہ لوگ جنہوں نے توقعات سے بڑھ کر تحریک انصاف کو مینڈیٹ دیا تھا آج وہہ لوگ تبدیلی سرکار کے خلاف کسی بھی حد تک جانے کے لئے تیار ہیں گلگت بلتستان کے عوام باشعور ہے انشا اللہ سیاسی خانہ بدوشی کی ٹیم اور لوٹوں کو بہت مسترد کرینگے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں