323

سکردو: سدپارہ ڈیم میں آئندہ 260 دنوں کا پانی موجود ہے، عوام کو پریشان ہونے کی ضرورت نہیں، ڈائریکٹر اطہر شاہ

سکردو(ایس ایس ناصری سے)سدپارہ ڈیم میں آئندہ 260 دنوں کا پانی موجود ہے، عوام کو پریشان ہونے کی ضرورت نہیں ، یہ بات واپڈا کے پراجیکٹ ڈائریکٹر اطہر شاہ نے میڈیا بریفنگ کے دوران بتائی ۔ انہوں نے مزید بتایا کہ ڈیم میں کی سطح پچھلے سال کی نسبت 15 سے 20 فٹ زیادہ ہے ۔ پچھلے سال انہی دنوں میں ڈیم سے 52 کیوسک پانی کا خراج ہو رہا تھا اس سال 54 کیوسک پانی کا اخراج ہو رہا ہے ۔

انہوں نے ہرگسہ نالے میں پانی کی زیادتی کے حوالے سے عوامی خدشات پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاور ہاوس ون کے لئے ضروری پانی پاور ہاوس ٹو سے ہوتا ہوا تھری میں شامل ہو جاتا تھا اور وہاں سے مختلف علاقوں میں تقسیم ہو جاتا تھا ، پچھلے دنوں ہونے والی بارشوں کے باعث پاور ہاوس تھری کے واٹر چینل کو نقصان پہنچا تھا چنانچہ یہ پانی ہرگسہ میں بہہ رہا ہے

جس میں سپیچ کا پانی بھی شامل ہے اسی سبب ہرگسہ نالے میں پانی کی مقدار زیادہ نظر آرہی ہے 180 کیوسک پانی کا اخراج ہو رہا ہے جو معمول کے مطابق ہے، ا نہوں نے بتایا کہ اس وقت ڈیم سے  انہوں نے کہا کہ ڈیم کے پانی کا کنٹرول جھیل کمیٹی کے پاس ہے، جھیل کمیٹی نے سب کمیٹی بنا کر معاملات اس کے حوالے کر دی ہے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں