312

وزیر عظم عمران خان کادوہ گلگت بلتستان تاریخی دورہ ہوگا: رہنماء نیک پروین

گلگت(پ ر)تحریک انصاف وومن ونگ گلگت بلتستان کی سابقہ سیکریٹری اطلاعات و سینئر رہنماء نیک پروین نے کہا ہے کہ وزیر عظم عمران خان کادوہ گلگت بلتستان تاریخی دورہ ہوگا اور یکم نومبر گلگت بلتستان کے یوم آزادی کے روز گلگت میں جلسہ سے خطاب کرکے جی بی کے لئے میگا پیکجز کا اعلان کرینگے۔انہوں نے منگل کے روز میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ گلگت بلتستان میں پی ٹی آئی کی مقبولیت دن بہ دن اضافہ ہوتا جارہا ہے،گھر گھر اور قریہ قریہ عمران خان کا نظریہ اور انصاف کا پیغام پہنچ رہاہے۔ آئے روز گلگت بلتستان کی بڑی بڑی شخصیات پارٹی میں شامل ہورہے ہیں، جس کی وجہ سے کرپٹ اور چوروں کا ٹولہ بوکھلاہٹ کا شکار ہورہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف و عمران خان پوری دنیا کےلئے کرپشن ، عدم استحکام اور ناانصافیاں روکنے میں ایک مثال ثابت ہورہے ہیں۔آج دنیا میں عمران خان کی مثالیں دی جارہی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ گلگت بلتستان میں بھی جلد چوروں, ڈاکوں اور کرپٹ لوگوں کو ان کے قائدین کی طرح کٹھرے میں کھڑا کردیا جائے گا اور گلگت بلتستان کے لوگوں کو باریاں لینے والے مافیاز سے نجات دلایاجائے گا۔

نیک پروین نے کہا کہ چوروں کا ٹولہ آپنے کئے ہوئے کرپشن اور سابقہ ادوار میں انٹریئر سیکیورٹی کے نام سے سرکاری عہدوں کا فائدہ اٹھاتے ہوئے اپنی گاڑیاں لگاکرسرکاری خزانے کو بے دردی سے لوٹنے والے اپنے کرپشن کو چھپانے کے لئے تحریک انصاف پر الزام لگا کر اپنے آپ کو بچانے کی کوشش کررہے ہیں جن سے پی ٹی آئی کی حکومت آتے ہی کھلا احتساب کیا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ صوبائی حکومت نیب حکام کو خصوصی افراد کا ہاسٹل دفتر کے لئے دے کر احتساب کے عمل سے بچنے کی ناکام کوشش کررہی ہے۔

جی بی میں ن لیگ کے دور میں ٹھیکوں۔کی بندربانٹ اور پاکستان میں ناکام ترین ٹیسٹنگ سروسز کے اداروں کے ذریعے گلگت بلتستان میں سرکاری نوکریوں میں بھرتیاں کرنے کا ڈرامہ۔کرنے والوں سے بھی حساب لیا جائے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں