333

پائیدار امن ہونے کی وجہ سے گلگت بلتستان میں ترقیاتی کام ہوئے ہیں گلگت کی خواتین نے پارک میں اکر یہ ثابت کیا کہ ہمارے پارک ویران نہیں ہونگے مسلم لیک ن کے چار سال دور میں 10 پارک بنے ہیں: وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان

گلگت(نمائندہ خصوصی) وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمان نے دادی جواری پارک کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا پائیدار امن ہونے کی وجہ سے گلگت بلتستان میں ترقیاتی کام ہوئے ہیں گلگت کی خواتین نے پارک میں اکر یہ ثابت کیا کہ ہمارے پارک ویران نہیں ہونگے مسلم لیک ن کے چار سال دور میں 10 پارک بنے ہیں

انہوں نے کہا کہ گلگت کی خواتین گھروں میں رہتی ہیں اس لئے مردوں کی نسبت خواتین بلڈ پریشر ،سٹرس کا عمل زیادہ پایا گیا اس کی وجہ یہ تھی کہ خواتین کے لئے سیر تفریح کے لئے کوئی خاص جگہ موجود نہیں تھی

اس لئے ہماری حکومت نے فیصلہ کیا کہ خواتین کے لئے سیر و تفریح کے جگے بنائیں دادی جواری پارک بھی اسی کی ایک کڑی ہے شہر میں اور پارک اور بھی بنے ہیں لیکن اس پارک کی اہمیت ہے کیونکہ یہ خواتین کے لئے مخصوص بنایا گیا ہے انہوں نے کہا کہ ہمارے خواتین کے ایک دوسرے سے رابطے کم ہیں اس وجہ سے بچوں میں مزہب پرستی کا عنصر زیادہ پایا جاتا ہے اس پارک کی وجہ سے کشروٹ کی خواتین اور نگرل کی خواتین کا آپس میں روابط بڑھیں گے

انہوں نے کہا کہ 2009 سے 2015 تک گلگت بلتستان میں شدید بد امنی ہوئی بغیر کسی وجہ کے ہم نے 380 کے قریب لاشیں اٹھائی ہیں اس لئے ترقیاتی کاموں میں شدید رکاوٹیں پیدا ہوئی دس سالوں میں ایک سکول نہیں بن پاتا تھا انہوں نے کہا کہ ہم نے امن کے لئے وزیرستان کی طرح آپریشن نہیں کیا ہے لیکن ہم نے امن قائم کرنے کے لئے قربانیاں دی ہیں انہوں نے کہا کہ مزہبی منافرت ایک ایسا جن ہے جو آپ کی امن ترقی سب کچھ کھا جائے گا اس لئے اتفاق اتحاد کا مظاہرہ کریں کوئی بھی مزہب فساد کرنے اجازت نہیں دیتا ہے
انہوں نے کہا کہ گلگت بلتستان پاکستان وہ واحد صوبہ پے جس میں ویسٹ مینجمنٹ کا عملہ کام کر رہا ہے اب یہ شہریوں کا فرض ہے
اپنے گھروں کا ویسٹ کو شاپر میں ڈال کر ویسٹ منیجمنٹ کے حوالے کریں تاکہ شہر صاف رہے

انہوں نے کہا1 ارب 87 کروڑ کا ایل پی جی آیئر مکس پلانٹ کا پروجیکٹ بننے جارہا پے جو بہت جلد گلگت کی عوام کو گھر گھر میں پہنچایا جائے گا انہوں نے کہا کہ گلگت میں اربن ٹرانسپورٹ کا پروجیکٹ شروع کیا جارہا ہے جسکی بسیں 19 مارچ سے پہلے گلگت کے مختلف روڈ میں چلنے شروع ہو جائیں گے اربن ٹرانسپورٹ کے لئے 60 بسیں شہر کے مختلف جگہوں سے چلائی جائیں گی

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں