378

چائنا ٹرانسپورٹ کمپنی نے چائنا سے تجارت کرنے گلگت بلتستان سمیت ملک بھر کے تاجروں کیلئے کنٹینر کرایوں میں بےپناہ اضافہ کردیا

سنکیانگ(جنرل رپورٹر)ڈپٹی سپیکر گلگت بلتستان اسمبلی جعفراللہ خان نے کہاہےکہ چائنا ٹرانسپورٹ کمپنی نے چائنا سے تجارت کرنے گلگت بلتستان سمیت ملک بھر کے تاجروں کیلئے کنٹینر کرایوں میں بےپناہ اضافہ کردیا ھے

جس سے گلگت بلتستان کے تاجروں کو شدید کاروباری خسارے کا سامنا ھے اگر وفاقی حکومت نے بروقت اقدامات نہ کئے تو تاجر دیوالیہ ہوجائینگے جس کی تمام تر زمہ داری وفاقی حکومت پر عائد ہوگی.ان خیالات کا اظہار انہوں نے چائنا کے صوبہ سنکیانگ میں گلگت بلتستان کے تاجروں کے نمائندہ وفد سے بات چیت کرتے ہوئے کہی.اس موقع پر گلگت بلتستان کے تاجروں نے ڈپٹی سپیکر جعفراللہ خان کو  تاجروں کو درپیش مسائل سے آگاہ کیا اور ان کے حل کیلئے کردار ادا کرنے کی اپیل کی۔جس پر ڈپٹی سپیکر حعفراللہ خان نے گلگت بلتستان کے تاجروں کو یقین دہانی کرائی کہ وہ گلگت بلتستان کے تاجروں کو درپیش مسائل حل کرنے کیلئے تمام تر صلاحیتوں کو بروئے کار لائینگے اس حوالے سے وزیراعلی گلگت بلتستان اور چینی حکام سے بات کرینگے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں