256

30مئی تک کینسر ہسپتال کے او پی ڈی کو فعال کیا جائے، وزیر اعلیٰ

مستحق مریضوں کا ملک کے بڑے ہسپتالوں میں مفت علاج کرایا جائے گا، حکومت نے جو اصلاحات متعارف کرائے ہیں اس کے دورس اور مثبت نتائج سامنے آئے ہیں، حفیظ الرحمن

گلگت (رہبر نیوز)وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمن نے کہا ہے کہ غریب اور مستحق مریضوں کے علاج کی ذمہ داری ریاست اور حکومت کی ہے جس کو مدنظر رکھتے ہوئے محکمہ صحت میں غریب اور مستحق مریضوں کے علاج کیلئے انڈومنٹ فنڈ کا قیام عمل میں لایا گیا۔ اس انڈومنٹ فنڈ سے غریب اور مستحق مریضوں کا ملک کے بڑے ہسپتالوں میں مفت علاج کرایا جائے گا۔ اس حوالے سے انڈومنٹ فنڈ سے علاج کرانے کیلئے 80 درخواستیں موصول ہوئی۔متعلقہ بورڈ نے 8مستحق اور غریب مریضوں کا علاج راولپنڈی انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی اور شفاء انٹرنیشنل میں کرانے کی منظوری دی ہے۔ 6مریضوں کے دل کا علاج راولپنڈی انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی اور 2 مریضوں کے بورن میرو کا علاج شفا انٹرنیشنل میں کرایا جائے گا جس کے تمام اخراجات حکومت گلگت بلتستان ادا کرے گی۔ تمام درخواستوں کی جانچ پڑتال میرٹ پر کی گئی ہے۔ اس سلسلے میں پہلے مرحلے میں 8مستحق اور غریب مریضوں کو مفت علاج کرانے کا اتھارٹی لیٹر جاری کیا جارہاہے۔ جو حکومت گلگت بلتستان کی بہت بڑی کامیابی ہے۔ ان خیالات کا اظہار وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمن نے مستحق اور غریب مریضوں کا علاج انڈومنٹ فنڈ سے کرانے کے حوالے سے اتھارٹی لیٹر دینے کے حوالے سے منعقدہ تقریب کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمن نے کہا کہ حکومت گلگت بلتستان نے جو اصلاحات متعارف کرائے ہیں اس کے دورس اور مثبت نتائج سامنے آئے ہیں۔ بعدازیں وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمن کو کورونا وائرس کی روک تھام کے حوالے سے کئے جانے والے اقدامات کے حوالے سے صوبائی سیکریٹری صحت کے بریفنگ دی۔ اس موقع پر وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمن نے کہا کہ کورونا وائرس کے ٹیسٹ گلگت میں ہی کئے جارہے ہیں۔ صوبے میں آنے والے تمام زائرین کی سکریننگ کی جارہی ہے۔ زائرین کو قرنطینہ میں رکھا گیا ہے۔ وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمن نے پاکستان اٹامک انرجی کے متعلقہ آفیسران کی جانب سے کینسر ہسپتال کے قیام کے حوالے سے دیئے جانے والے بریفنگ کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ 30 مئی تک کینسر ہسپتال کے او پی ڈی کو ہر صورت فعال کیاجائے۔ یہ منصوبہ سابق وزیر اعظم محمد نواز شریف کی جانب سے گلگت بلتستان کے عوام کیلئے تحفہ ہے۔ اس منصوبے کی تکمیل میں کسی قسم کی رکاوٹ نہیں ہونی چاہئے۔ وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمن نے کینسر ہسپتال کے تعمیراتی کام کے رفتار کو مزید تیز کرنے کے احکامات دیئے ہوئے کہاکہ منصوبے میں دو شفٹوں میں کام کیا جائے۔ وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمن نے کمشنر گلگت کو کینسر ہسپتال کیلئے پانی کی فراہمی کے حوالے سے ہر قسم کی معاونت فراہم کرنے کی ہدایت کی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں