291

کورونا کے پھیلاؤ کو روکنے کیلئے ہر فرد کو کردار ادا کرنا ہوگا) اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے محکمہ داخلہ

پٹہ۔۔۔گلگت بلتستان میں کرونا وائرس کے پھیلا ؤکو روکنے کیلئے تمام سٹیک ہولڈرزکو ملکر کام کرنے کی ضرورت ہے

گلگت(پ ر) اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے محکمہ داخلہ نے کہا ہے کہ کرونا وائرس کے پھیلا ؤکو روکنے کیلئے تمام سٹیک ہولڈرزکو ملکر کام کرنے کی ضرورت ہے،کروناوائرس کے پھیلاؤ کو کنٹرل کرنے کے لیے ہر فرد کو اپنا کردار ادا کرنا ہوگا اور اسمبلی کی کمیٹی نے عوام سے اپیل کی ہے کہ سماجی رابطوں کو کم سے کم رکھے اور صفائی کاخاص خیال رکھے تاکہ گلگت بلتستان کے عوام کوکروناوائرس سے بچایا جائے سکے۔کمیٹی کا اجلاس ممبر اسمبلی کاچو امتیاز حید رکی صدارت میں گزشتہ روز اسمبلی کے کمیٹی روم میں منعقدہ ہوا جس میں کمیٹی ممبران پارلیمانی سکرٹیری برائے محکمہ وا ٹر انیڈپاور میجر (ر) محمد امین، ممبر اسمبلی جاوید حسین اور محکمہ داخلہ کے زمہ داروں نے بھی شرکت کی۔اجلاس میں محکمہ داخلہ کی جانب سے کمیٹی کو کرونا وائرس سے بچاؤ کے لیے کیے گئے اقدامات پر تفصیلی بریفنگ دی گئی۔محکمہ داخلہ نے کہا ہے کہ جو زائرین ایران سے تفتان بارڈر کے ذریعے سکرینگ کے عمل سے گزر کر ہمارے پاس آرہے ہیں انکی دوبارہ سکرینگ کی جارہی ہے جسکے لیے گلگت بلتستان کے داخلی راستوں پر تین سکرینگ سینٹرز قائم کیے گئے ہیں اور زائرین کی مکمل سیکر ینگ کے بعد انکو گلگت سکردو اورنگر میں قائم قرنطینہ سینٹرز میں منتقل کیا جارہا ہے جہاں پر انھیں 14 دنوں تک رکھا جائیگا۔تما م زائرین کے سیمپلز لے کرونا وائرس کاٹیسٹ کیا جائیگا اور جو لوگ اس وائرس سے متاثر ہیں انھیں آئسولیشن منتقل کیا جائیگا۔قرنطینہ میں زائرین کی رہائش اور کھانے پینے کے لیے خصوصی انتظامات کیے گئے ہیں ہر ذائر کا کمرہ اور واش روم الگ الگ رکھا گیا ہے تاکہ وائرس سے متاثرہ افراد سے دیگر لوگ متاثر نہ ہو۔گلگت بلتستان میں کرونا وائرس کے ٹیسٹ کٹ آگئے ہیں ابھی سے تما م زائرین اور دیگر مشتبہ افراد کا ٹیسٹ گلگت بلتستان میں ہی ہوگا اور جن افراد میں کرونا وائرس کی تصدیق ہوگی انھین آئسولیشن منتقل کیا جائیگا۔محکمہ داخلہ نے اسمبلی ممبران سے اپیل کی ہے کہ وہ کرونا وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے عوام کو آگاہی فراہم کرنے میں اپنا کردار ادا کرے۔ اس پر کمیٹی نے محکمہ داخلہ کو ہر ممکن تعاون کی یقین دہا نی کرائی۔اس موقع پر کمیٹی نے محکمہ داخلہ کو ہدایت کی ہے کہ پنڈی اسلام آباد میں ٹرانسپورٹ کی کمی کے باعث پھنسے ہوئے طالب علموں کو گلگت بلتستان لانے کے لیے خصوصی اقدامات کرے اور تمام وسائل بروکار لاتے ہوئے طلباء کو درپیش مشکلات کا جلد از جلد ازالہ کرے۔کمیٹی نے مارکیٹ میں فیس ماسک اور ہنڈ سنیٹائزر کی قیمتوں میں اضافے اور غیر معیاری فیس ماسک اور سنیٹائزر کی فروخت کو روکنے کے لیے اقدامات کرنے کی ہدایت کی۔اس پر محکمہ داخلہ نے کمیٹی کو بتا یا کہ آئندہ دو روز میں فیس ماسک کا مسئلہ حل ہوگا۔این ڈی ایم اے کی جانب سے 20 ہزار ماسک مل رہے ہیں وہ عوام کو فراہم کیے جائیگے۔غیر معیاری ہنڈ سنیٹائزرز فروخت کرنے والوں کے خلاف بھی کاروائی عمل میں لائی جائیگی۔اس موقع پر اسمبلی کی کمیٹی نے ہر قسم کے اجتماعات کو محدود کرانے کے لیے محکمہ داخلہ کی کاوشوں کو سراہا اور کرونا وائرس سے بچاؤ کے لیے ہر ممکن اقدامات کرنے کی ہدایت کی ہے۔کمیٹی نے عوام سے اپیل کی ہے کہ کرونا وائر س کی روک تھام کے لیے انتظامیہ کے ساتھ مکمل تعاون کرے اور صفائی کا خاص خیال رکھے تاکہ گلگت بلتستان میں اسکے پھیلاؤ کو روکا جاسکے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں