131

گلگت بلتستان میں عید میلاد النبیؐ سرکاری سطح پر منایا جائے گا، وزیر اعلیٰ

گلگت (جنرل رپورٹر)گلگت بلتستان کے تمام اضلاع میں یوم عید میلاد النبی سرکاری سطح پر منایا جارہا ہے نبی پاک صلی اللہ علیہ وسلم تمام عالم اسلام کے نبی ہیں رات کی بابرکت محفل میں ہر خاص و عام کے لئے دعوت عام ہے رات کو جشن میلاد کے حوالے سے سی ایم سیکریٹریٹ میں رات بھر میلاد کا خصوصی پروگرام ہوگا گلگت بلتستان بھر کے عوام کو دعوت عام ہے یہ بات وزیر اعلی گلگت بلتستان خالد خورشید نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا انھوں نے کہا کہ ہم جتنا شکر کریں کم ہے کہ ہم آخری نبی کے امتی ہے ہمارے نبی صرف مسلمانوں کے نہیں بلکہ پوری کائنات کے نبی و رحمت ہے اس دن کے منانے کا مقصد یہ ہے کہ ہم اس عظیم شخصیت کے بتائے ہوئے راستے پر چلنے کی توفیق عطا فرمائے نبی آخرالزماں وہ واحد شخصیت ہے جس پر مسلمانوں کے تمام فریق متفق ہے اور یکجا ہے اسی دن کے مناسبت سے ہمارے درمیاں اتحاد و اتفاق پیدا کرے گا لہذا یہ پروگرام پورے گلگت بلتستان کے کونے کونے میں بھرپور اور شاندار طریقے سے منایا جائے گا کیونکہ دنیا ص آخرت میں یہی ہماری کامیابی و فلاح ہے عمران خان وزیر اعظم نے اس عشرے کو رحمت العالمین منانے کا اعلان کیا ہے وہ قابل تعریف ہے ہمارے بزرگوں نے جس ہمت کے ساتھ اس ملک کو حاصل کیا ہے وہ اسی دین کا نتیجہ ہے یہ وہ مہینہ ہے جس دن اللہ کے حبیب کا ظہور ہوا تھا۔وزیر اعلی نے کہا کہ رات کو نو بجے میلاد شروع ہوگا اور اضلاع کا شیڈول متعلقہ انتظامیہ اعلان کرے گی مرکزی پروگرام سی ایم سیکریٹریٹ میں ہوگا جس میں پورے گلگت بلتستان کے عوام کو دعوت عام ہے کہ وہ آئے تاکہ ہم سب ملکر اس عظیم دن کو منائے گے اس حوالے سے علمائے کرام سیاسی و سماجی شخصیات سمیت دعوت نامے جاری کر چکے ہیں اس دن کے حوالے سے جن قیدیوں کے جرمانے ادا نہیں کرسکتے ہیں ان کے جرمانے ہم ادا کرینگے جبکہ دیگر فلاحی اداروں کے حوالے سے بھی پالیسی بنا رہے ہیں گلگت بلتستان میں اولیائے اللہ کے مزارات مقدسہ کے حوالے سے محکمہ اوقاف کو بریف کرینگے تاکہ وہ بہتر انداز میں دیکھ بھال کرسکے انھوں نے کہا کہ اس وقت پورے ملک میں ایک سلیبس نافذ ہو چکا ہے جتنا محبت سرکار دو عالم سے عمران خان کرتے ہیں اس سے پہلے کبھی کسی نے نہیں کیا ہے اور سلیبس میں سیرت النبی کے حوالے سے مضامین بھی شامل ہیں کیونکہ گلگت بلتستان بہت جلد آئین میں شامل ہوگا جس کے بعد محکمہ اوقاف کو یہاں بھی فعال بنایا جائے گا

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں