169

عید میلاد النبیؐ کی محفلوں سے جی بی میں بھائی چارے کی فضاء کو مذید فروغ حاصل ہوگا، وزیر اعلیٰ

ہمارے نوجوانوں کو رہنمائی کی ضرورت ہے، گلگت بلتستان میں پہلی مرتبہ میلاد کی محفلیں سجائی گئی ہے، وزیر اعلیٰ خالد خورشید خان کا عید میلاد کی مرکزی تقریب سے خطاب
پررونق پلیٹ فارم پر جمع ہونے سے اتحاد و اتفاق میں اضافہ ہوگا اور نفرتوں کا خاتمہ ہوگا۔ اللہ کا ہم پر احسان ہے کہ نبی کریم ﷺ کو ہمارا نبی بناکر بھیجا

گلگت (پ ر)وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان خالد خورشید نے 12ربیع الاول عید میلاد النبی ؐ کے حوالے سے منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ آج کی محفل ایک رو ح پرور اور رونق محفل ہے۔ یہ ان کی محفل ہے جن کیلئے کائنات سجی ہے اور جن کیلئے اللہ تعالیٰ نے ہمیں بنایا، انبیاء کو بھیجا۔ حکومت گلگت بلتستان نے 12ربیع الاول کے حوالے سے تقریبات اور روح پرور محافل کا انعقاد کیا ہے وزیر اعظم پاکستان کی ہدایت کی روشنی میں پہلی مرتبہ گلگت بلتستان سمیت پورے ملک میں رحمت العالمین کا عشرہ انتہائی شیان شان طریقے سے منایا جارہا ہے۔ اس دن کے منانے کے مقصد ہے کہ ہم سب سے پہلے اللہ پاک کے اس نعمت کا شکر ادا کریں نبی کریم ﷺ کو کائنات کیلئے رحمت العالمین بناکر بھیجا۔ آج کے اس دن کا منانے کا مقصد یہ بھی ہے کہ سرکار دو عام ﷺ کی سیرت مبارکہ کے مختلف پہلوؤں کو اجاگر کریں جس سے ہم رہنمائی حاصل کرسکیں۔ وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان خالد خورشید نے کہا کہ اس طرح کے پررونق محافل اور نبی پاک ﷺ کے صدقے میں گلگت بلتستان میں رواداری، باہمی اتحاد و اتفاق اور بھائی چارگی کی فضاء فروغ پائے۔ پاکستان کے آزادی کے بعد ہم اس آزادی کا اصل مقصد حاصل نہیں کرسکیں۔ ہمارے نوجوانوں کو رہنمائی کی ضرورت ہے۔ منزل نہ ملنے تو نوجوانوں میں اصطراب پیدا ہوتا ہے۔ ہم سب سے بڑا رول ماڈل حضور پاک ﷺ کی ذات ہے۔ گلگت بلتستان میں پہلی مرتبہ میلاد کی محفلیں سجائی گئی ہے۔ اس طرح کے پررونق پلیٹ فارم پر جمع ہونے سے اتحاد و اتفاق میں اضافہ ہوگا اور نفرتوں کا خاتمہ ہوگا۔ اللہ کا ہم پر احسان ہے کہ نبی کریم ﷺ کو ہمارا نبی بناکر بھیجا۔ وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان خالد خورشید نے کہا کہ ہم مشکور ہیں علمائے کرام، عمائدین، دانشور، شعراء اور سول سوسائٹی کے جنہوں نے اس عیدمیلاد النبی ؐ کے مناسبت سے منعقدہ اس پررونق محفل میں شرکت کی۔ یہ عشرہ پورے عالمین اور انسانیت کیلئے فلاح اور خوشی کا عشرہ ہے۔ حضور ﷺ رحمت العالمین ہیں۔ آج اس ملک اور خصوصاً گلگت بلتستان اور حکومت کیلئے دعا کریں کہ فلاحی ریاست کے تصور کے مطابق ہم معاشرے کے نادار اور محروم طبقے کی خدمت کرسکیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں