161

گلگت میں 69اقسام کے کوکنگ آئلز اور ڈالڈا پر پا بندی عائد

7اقسام کی چائے، چورن، رنگ برنگی مٹھائیاں، گٹکہ، غیر رجسٹرڈ پاپڑ، پوپس اور بنٹیز کی خرید و فروخت پر بھی پابندی لگادی گئی
پابندی شدہ اشیاء کی لسٹ تاجر حضرات، ہول سیلرز جنرل اسٹور مالکان کو نمایاں جگہ پر چسپاں کرنے کی ہدایت، جان بوجھ کر پابندی شدہ اشیاء کا کاروبار کرنے والوں کے خلاف سخت ایکشن ہوگا
عوام الناس، پابندی شدہ اشیاء خوردنوش خریدنے سے اجتناب کریں، شکایت کی صورت میں الفا کنٹرول سے رابطہ کیا جائے تاکہ خلاف ورزی کے مرتکب افراد کیخلاف فوری ایکشن لیا جائے ایڈمنسٹریٹر میونسپل کارپوریشن

گلگت(جنرل رپورٹر) گلگت بلتستان کی بیوروکریسی میں بڑے پیمانے پر اکھاڈ پچھاڈ، سروسز جنرل ایڈمنسٹریشن اور کابینہ ڈیپارٹمنٹ سے جاری نوٹفکیشن کے مطابق گریڈ بیس کے آفیسرزراشد علی سیکریٹری سیاحت،ظفروقار تاج سوشل ویلفئر،ثناء اللہ سیکریٹری صحت،آصف اللہ سیکریٹری منرلز،سجادحیدر محکمہ تعمیرات کے سیکریٹری تعینات اسی طرح میروقارکمشنر گلگت،رحمان شاہ،ڈی جی معائنہ کمیشن،منصورعالم سیکریٹری ایکسائز،نجیب عالم سیکریٹری واٹراینڈپاور،محمد سلیم افضل ڈی جی جی بی ڈی ایم اے،ولی خان آئی جی جیل خانہ جات،عمران علی ایڈیشنل سیکریٹری ہوم،غلام علی،ایڈیشنل سیکریٹری منرلز،عباس علی،ڈی جی ایس ڈی اے،عامرخان ڈپٹی سیکریٹری تعلیم،امیراعظم ڈپٹی سیکریٹری ہوم،ذاکرحسین ڈپٹی کمشنر غذر،سعدبن اسد،ڈی سی ہنزہ تعینات،فیاض احمد ڈی سی دیامر،ذید ڈی سی نگر،محمدرضاڈی سی گانچھے،محمد عثمان علی،ڈی سی کھرمنگ،ذوالقرنین ڈی سی استور،محمد حسین ڈی ایس ایڈمن تعلیم،عظیم اللہ ایڈمنسٹریٹر ذکوات عشر،محمدطارق سیکریٹری بورڈ آف ریونیو،حبیب الرحمن ڈی ایس ایڈمن فنانس،طیب سمیع خان ڈی ایس ایکسائز،شرجیل وٹو کو ڈی ایس ٹو سی ایس تعینات کردیا گیا

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں