168

فیڈرل فنانس نے گلگت بلتستان کیلئے 3913اسامیوں کی منظوری دیدی

گلگت (نامہ نگار)فیڈرل فنانس ڈویژن نے گلگت بلتستان کے لیے 3913 اسامیوں کی منظوری دے دی ہے منظور شدہ آسامیوں میں محکمہ تعلیمات کی 1455 محکمہ صحت کی 1354سیکریٹریٹ اور رونیو کی 80 جب کہ الیکشن کمیشن گلگت بلتستان کی 24 آسامیاں شامل ہیں تفصیلات کے مطابق منظور شدہ اسامیوں میں صوبے میں رسمی تعلیم اور این سی ایچ ڈی اسکولوں کی 455 آسامیاں بھی شامل ہیں اور سلسلے میں صوبائی حکومت قوانین کو مدنظر رکھتے ہوئے جی بی کے تمام غیر رسمی سکولوں کو رسمی نظام تعلیم میں شامل کرے گی اور قوانین پر پورا نہ اترنے والے اسکولوں کو فوری طور پر بند کیا جائے گا فیڈرل فنانس نے اسامیوں کی منظوری سال 2021 22 اور سال23 -2022 میں مزید آسامیوں کی تخلیق کی ڈیمانڈ نہ کرنے سے مشروط کی ہے جبکہ صوبائی حکومت منظور شدہ گرانٹ سے آسامیوں کے اخراجات پورے کرے گی اور اس بارے میں اضافہ گرانٹ بھی جاری نہیں کی جا? گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں