158

اخبارات کے بلات کی فوری ادائیگی یقینی بنائینگے، فتح اللہ خان

گلگت(پ،ر) گلگت بلتستان نیوز پیپرز سوسائٹی کے وفد کی صدر عامر جان سرور کی قیادت میں وزیر اطلاعات فتح اللہ خان سی ملاقات، صدر جی بی این ایس عامر جان سرور نے اس موقع وزیر اطلاعات فتح اللہ خان کو بتایا کہ اخبارات کے بقایا جات کی ادائیگی نہ ہونے کے باعث صنعت انتہائی نا مساعت حالات سے گزر رہی ہے، محکمہ اطلاعات سے جو بھی سمری محکمہ خزانہ کو بھیجی جاتی ہے اس میں اعتراض لگ کر واپی کر دی جا تی ہے جو کہ اس سے پہلے ایسا نہیں ہوا جس کے باعث اخبارات کو ادائیگیاں نہیں ہو رہی ہیں جبکہ ریلیز ملنے کے باوجود محکمہ اطلاعات سے ادائیگی مکمل کرنے میں کئی ہفتے لگ جاتے ہیں۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ محکمہ اطلاعات کی جانب بلات کی ادائیگی میں تاخیر کا نوٹس لیتے ہوئے فوری ادائیگی کے احکامات جاری کریں جبکہ پنڈنگ لائبلٹی کی ادائیگی کیلئے اقدامات کئے جائیں۔ وزیر اطلاعات فتح اللہ خان نے اس موقع پر کہا کہ محکمہ مانہ امور میں جو مسائل پیش آ رہے ہیں ان کا سد باب کیا جائے گا۔ محکمہ خزانہ سے بلات کی ادائیگی میں تاخیر ہو رہی ہے اس حوالے سے اقدامات کئے جائیں گے اور اخبارات کے بلات کی فوری ادائیگی یقینی بنائینگے۔ اس موقع پر انہوں نے سیکرٹری اطلاعات کو بھی ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ بلات کی ادائیگی کے معاملات کو فوری طور پر مکمل کیا جائے۔ صدر گلگت بلتستان نیوز پیپز سوسائٹی عامر جان سرور نے اس موقع پر وزیر اطلاعات کا شکریہ ادا کیا۔ وفد میں وفد میں سرپرست اعلیٰ احمد ندیم خان،سینئر نائب صدر منظور حسین شاہ، سینئر نائب صدر شاہد حسین،ڈپٹی جنرل سیکرٹری امان بونجوی اور ترجمان جی بی این ایس امتیاز گلاب بگورو شامل تھے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں