158

عوام کی فلاح و بہبود کا ایجنڈا لیکر آگے بڑھ رہے ہیں، وزیر اعلیٰ

اسلام آباد (نامہ نگار)وزیراعلیٰ گلگت بلتستان خالد خورشید خان کی چیف آرگنائزر سینیٹر سیف اللہ خان نیازی سے خصوصی،گلگت بلتستان میں تحریک انصاف کی حکومت کے فلاحی و ترقیاتی اقدامات پر تفصیلی تبادلہ خیال اورگلگت بلتستان کے انتظامی ڈھانچے کی اصلاح کے حوالے سے اٹھائے جانے والے اقدامات پر گفتگو ملاقات میں گلگت بلتستان کے عوام کے آئینی و انتظامی اختیارات میں مزید تقویت کی حکمت عملی پر بھی بات چیت کی گء وزیر اعلی نے کہا کہ گلگت بلتستان کے عوام کی فلاح و ترقی کا ایجنڈا پوری سرگرمی سے آگے بڑھا رہے ہیں گلگت بلتستان کے مالی و انسانی وسائل کے بہترین تصرف سے خطے کی تقدیر بدلیں گے،انتظامی ڈھانچے کی اصلاح سے عوام کے معیارِ زندگی کی بلندی تک، ہر پہلو سے تحریک انصاف کی حکومت گزشتہ ادوار سے بہترین ثابت ہوگی،چیف آرگنائزر پاکستان تحریک انصاف سینیٹر سیف اللہ نیازی نے کہا کہ گلگت بلتستان کے عوام کے آئینی حقوق کا تحفظ تحریک انصاف کی اولین ترجیح ہے، غیر معمولی مالی و انتظامی اختیارات کی منتقلی کے ذریعے گلگت کے عوام کو اپنے مستقبل کی تعمیر کے قابل بنائیں گے خدمات اور معیاری حکومت کی فراہمی کے حوالے سے کیا گیا ہر وعدہ نبھائیں گے،

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں