159

جی بی کے ہر الیکشن میں آئینی حقوق کا سہارا لیا جاتا ہے، امجد ایڈوؤکیٹ

گلگت(جنرل رپورٹر) اپوزیشن لیڈر گلگت بلتستان اسمبلی و صوبائی صدر پاکستان پیپلز پارٹی امجد ایڈوکیٹ نے روزنامہ رھبر کو خصوصی انٹرویو دیتے ہوئےکہا ہے کہ آئینی حقوق کا مسلہ سیاسی منجن بن گیا ہے سالانہ الیکشن چرانے کے لیے اس سیاسی منجن کو استعمال کیا جاتا ہے الیکشن ختم ہونے کیبعد آ?ینی حقوق دینے کے مسلے میں خاموشی اختیار کی جاتی ہے آئینی عبوری صوبے کا صرف اعلان ہوا ہے لیکن وفاقی کابینہ اور پارلیمنٹ میں ابھی تک اس آ?ینی عبوری صوبے کا مسودہ پیش نہیں گیا ہے حکومت اپنیمقصد کے وقت اس کو استعمال کرتی ہے سونی جواری سنٹر موجودہ حکومت کے خلاف چارج شیٹ ہے سونی جواری سنٹر سے حکومت کی کارکردگی متاثر ہوتی ہے وزیر اعلی کو جیل بیجھنے کے لیے سونی جواری سنٹر ہی کافی ہیں سونی جواری کا ذمہ دار وزیر اعلی ہی ہے سونی جواری سنٹر کے لیے کسی قسم کے ٹی او ارز نہیں بنے ہیں کس قانون اور ضابطے کے تحت بنایا گیا ہے رول آف پروسیجر میں حکومت کی پالیسیز بنانا ممبران اسمبلی کا کام ہے لیکن موجودہ حکومت این جی اوز کے زریعے پالیسیز بنا رہی ہے وزیر اعظم کی زمینیں نہ بھیجنے کی بات نصیحت ہے ان کے منہ سے نکلنے والی بات قانون نہیں ہیں اور نہ ہی وہ بادشاہ ہے کہ اس کے منہ سے نکلی ہو?ی بات قانون بن

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں