171

ہمارے منصوبوں کے ثمرات آئندہ سال تک عوام کو ملنا شروع ہونگے، وزیر اطلاعات

گلگت (بشارت حسین)صوبائی وزیراطلاعات،منصوبہ بندی و ترقی فتح اللّٰہ خان نے اتوار کے روز میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئیکہا کہ ڈیزل جنریٹرز سے بجلی کی ترسیل جاری ہے۔اب تک 2 جنریٹرز انسٹال ہوچکے ہیں تیسرا اور چوتھے جنریٹر آج لگا دیا جائے گا جس سے 4 میگاواٹ بجلی سسٹم میں شامل ہو جائے گی اور 6 جنریٹرز راستے میں ہیں جنوری کے پہلے ہفتے تک سارے جنریٹرز انسٹال ہو جائیں گے جس سے 6 بجے سے 10 بجے تک لوڈ شیڈنگ فری ہو جائیں گے۔گلگت شہر میں سمارٹ میٹر لگ رہے ہیں جسکی وجہ سے بجلی شیڈول متاثر ہورہا ہے انہوں نے کہا کہ بجلی کے کرائسز سابق حکومتوں کے دور میں بھی تھے کیا پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ ن دور میں عوام کی سہولت کے لئے ایسے اقدامات اٹھائے گئے تھے۔انہوں نے کہا کہ کارگاہ میں ہر 500 فٹ پر ایک پاور ہاؤس بنا ہوا ہے۔ لیکن بجلی نہیں مل رہی ہے سکیم دینا آسان ہے۔ اس کو چلانا مشکل ہے۔انہوں نے کہا کہ میں دعویٰ سے کہتا ہوں کہ سابقہ دور حکومت میں اتنی بجلی نہیں تھی جتنی بجلی ہم آج دے رہے ہیں اور یہ میرا ذاتی دعویٰ ہے۔انہوں نے کہا کہ سابقہ حکومتوں نے پانی کے حوالے سے نہیں سوچا گلگت شہرمیں گندے پانی سے عوام کا برا حال ہو چکا ہے آج پیپلز پارٹی پانی کے لئے چیخ رہی ہے اور اپنے دور حکومت میں پانی کا کوئی بڑا پروجیکٹ نہیں لگایا جس سے عوام اس مشکل سے نکل سکتی۔تحریک انصاف کی حکومت نے پی ایس ڈی پی منصوبے سے گلگت شہر کے لئے 4 ارب روپے کی انٹی گریٹیڈ واٹر سکیم دی ہے اور صوبائی حکومت نے اپنے بجٹ سے پانی کے لئے ایک ارب روپے رکھے ہیں۔یہ سکیم آنے والے 50 سالوں تک مدنظر رکھتے ہوئے دی گئی ہے۔انہوں نے کہا کہ حفیظ الرحمن کا کون سا کام ہے جسکو سراہا جائے صرف 2 ہسپتالوں کے سوا۔۔؟ حفیظ نے پانی اور بجلی کے لئے کچھ بھی نہیں کیا ہے۔ہم نے سچ کو سچ اور جھوٹ کو جھوٹ کہنا ہے اپوزیشن والے کہتے ہیں ایک اینٹ نہیں لگی ہے۔ہماری 90 فیصد سکیمیں اپنے فورم سے آگے جا چکے ہیں۔انہوں نے کہا کہ اپوزیشن لیڈر کو شکر ادا کرنا چاہیئے کہ گلگت ہینزل روڈ ان کے حلقے میں بن رہا ہے۔ہم نے جو کام کئے ہیں ان کے ثمرات 2022 کے مارچ اپریل تک عوام کو ملنا شروع ہو جائیں گے۔سی پیک کے دو بڑے منصوبے گلگت بلتستان کو ملے ہیں ہمیں عوامی مسائل کا ادرک ہے،حل کی جانب بڑھ رہے ہیں

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں