167

معیاری طبی سہولیات کی فراہمی اولین ترجیح، کوتاہی برداشت نہیں، وزیر اعلیٰ

گلگت (رہبر نیوز)وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان خالد خورشید کا ریجنل ہیڈ کوارٹر ہسپتال سکردو کا اچانک دورہ۔دورے کے موقع پر وزیراعلی گلگت بلتستان کا ہسپتال کے مختلف حصوں کا معائنہ۔ناقص صفائی، عملے کی عدم موجودگی اور ادویات کی عدم فراہمی پر اظہار برہمی۔غفلت برتنے پر ڈائریکٹر صحت بلتستان اور ایم ایس آر ایچ کیو سکردو سے جواب طلب۔نئی تعمیر کی گئی ایمرجنسی کی غیر فعالیت پر سخت برہمی کا اظہار کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان خالد خورشید نے سیکرٹری صحت کو اگلے تین روز میں ہسپتال کا دورہ کرکے ایمرجنسی کی فعالیت اور دیگر سہولیات کی دستیابی یقینی بنانے کا حکم دیا ہے۔ وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان خالد خورشید نے گردوں کے مرض میں مبتلا دو مریضوں کی وزیراعلی ہیلتھ انڈومنٹ فنڈ سے ٹرانسپلانٹ کا بندوبست کرنے کے احکامات بھی دئے۔بڑی مقدار میں ادویات کے ضیاع کے حوالے سے شکایات پر وزیراعلی نے نوٹس لیتے ہوئے سیکرٹری صحت کو انکوائری کرکے رپورٹ پیش کرنے کا حکم بھی دیا۔آکسیجن پلانٹ کے ملازمین کی تنخواہوں کی عدم ادائیگی کا نوٹس لیتے ہوئے وزیراعلی تنخواہوں کی فوری ادائیگی یقینی بنانے کے حکم بھی دیا۔وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان خالد خورشید نے کہا کہ سرکاری ہسپتالوں میں لوگوں کو علاج علاج و معالجہ کی سہولیات معیاری سہولیات کی فراہمی حوکمت کی اولین ترجیح ہے۔ اس حوالے کوئی کوتاہی برداشت نہیں کی جائیگی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں