210

عوامی ایکشن کمیٹی کا چارٹر آف ڈیمانڈ پر عملدرآمد کیلئے 28جنوری کو احتجاج کا اعلان

گلگت(پ ر)عوامی ایکشن کمیٹی گلگت بلتستان کی مرکزی کابینہ کا ہنگامی اجلاس چئیرمین عوامی ایکشن کمیٹی فداحسین کی زیر صدارت گلگت میں منعقد ہوا اجلاس میں ریاستی اداروں کی طرف سے عوامی ملکیتی زمینوں پر قبضے کی کوششوں، گندم کوٹے میں کٹوتی، ناقص گندم اور ٹارگٹڈ سبسڈی کیخلاف 28جنوری بروز جمعہ کو گلگت بلتستان بھر میں احتجاج کا اعلان کیا گیا۔اجلاس میں جنرل سیکرٹری جنرل تنویر حیدری، کوآرڈنیٹر گلگت جہانزیب انقلابی، سیکرٹری انفارمیشن یوسف ناشاد، مرکزی ترجمان ظہیر قاسمی اور سیکرٹری انفارمیشن یوتھ زبیر احمد شریک ہوئے جبکہ تمام اضلاع کے کوآرڈنیٹرز ٹیلیفونک اجلاس میں شریک ہوئے۔ چئیرمین عوامی ایکشن کمیٹی نے گلگت بلتستان کی عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ اپنی زمینوں کے تحفظ اور وسائل کی لوٹ مار کو روکنے کیلئے باہر نکلیں عوامی ایکشن کمیٹی اب مزید عوام کی ملکیتی زمینوں پر زبردستی قبضے کی کوششوں اور سبسڈی کے نام پر عوام کی توحین پر خاموش نہیں بیٹھے گی اور جب تک عوامی مطالبات حل نہیں ہونگے عوامی ایکشن کمیٹی کی احتجاجی تحریک جاری رہیگی۔اجلاس میں عوامی ایکشن کمیٹی بلتستان کے کوآرڈنیٹر نجف علی، خپلو کے رہنما نذر کاظمی، دیامر کے کوآرڈنیٹر شبیر احمد قریشی، غذر کے کوآرڈنیٹر حافظ عبدالرحیم سمیت دیگر اضلاع کے زمداروں سے ٹیلیفونک رابطہ کیا گیا تمام اضلاع کے زمداران نے 28جنوری کو گلگت بلتستان بھرمیں تاریخی احتجاج ریکارڈ کروانے کے عزم کا اظہار کیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں