184

گلگت بلتستان نااہل، بدانتظامی اور مالیاتی کرپشن کی زد میں ہے، حفیظ الرحمن

گلگت(پ۔ر)سابق وزیراعلی و صوبائی صدرِ پاکستان مسلم لیگ (ن) گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمن نے میڈیا کو جاری ایک بیان میں کہا ھے کہ مملکت خداد پاکستان کو ہمیشہ طالع آزماؤں نے نقصان پہنچایاہے۔عوام کے ووٹ اور اعتماد سے دور نااہل اور کرپٹ لوگوں کے اقتدار پر مسلط کرنے کے تجربے نے ہمیشہ ملک کو پیچھے دھکیلا ہے۔اور ملک کو سیاسی،اقتصادی اور مالیاتی طور پر نقصان پہنچایا گیا۔ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل کی اس سال کی درجہ بندی رپورٹ کے مطابق تحریک انصاف 14 سال کی کرپٹ ترین حکومت ثابت ہوچکی ہے۔اور ان کے دور حکومت میں سب سے زیادہ ترقی کرپشن نے کی ہے۔ تاریخ شاہد ہے مسلم لیگ (ن) کے دور حکومت 2013 سے 2018 تک سالانہ درجہ بندی میں بہتری اور کرپشن میں واضح کمی ہورہی تھی۔جس کے ثمرات ملک بھر کے عوام کو مل رہے تھے۔جبکہ سلیکٹڈ تحریک انصاف کے دور حکومت میں عالمی درجہِ بندی میں گراوٹ اور تاریخ میں پہلی دفعہ ایک سال میں 16 درجہِ بندی گرنے کا ریکارڈ بھی سلیکٹڈ عمران نیازی کو حاصل ہوا۔اور پاکستان سلیکٹڈ عمران نیازی کے قیادت میں کرپشن کا ورلڈ کپ حاصل کرنے کا شرف بھی حاصل کرچکا۔انہوں نے کہا کہ ٹرانسپرنسی انٹرنیشنل نے اس چور ٹولے کے احتساب ڈرامے کو بھی بے نقاب کیا۔تحریک انصاف کے بدترین کرپٹ دور حکومت کا خمیازہ عوام غربت،بیروزگاری اور بدترین مہنگائی کے شکل میں بھگت رہے ہیں۔جھوٹے وعدوں کے فریب دے کر ملک کو لوٹا جارہا ہے۔آج پورا پاکستان مالیاتی سکینڈلز کے زد میں ہے۔گندم،چینی، دالیں,دوائی، کھاد،کرونافنڈ،احساس پروگرام فنڈز،بلین ٹری فنڈز، ڈیزل پٹرول، گیس سمیت عام استعمال کے کسی بھی چیز کو نہیں بخشا گیا۔ ہر طرف سے عوام کے جیبوں پر ڈاکہ ڈالا گیا۔انہوں نے کہا کہ آج گلگت بلتستان جیسے چھوٹے انتظامی صوبہ بھی نااہلی، بد انتظامی اور بدترین مالیاتی کرپشن کے زد میں ہے۔اور وفاق،پنجاب، اور خیبرپختونخوا میں اٹھائے گئے کرپشن کے جدید طریقوں کے اثرات سے آج گلگت بلتستان بھی محفوظ نہیں۔ سلیکٹڈ صوبائی حکومت گلگت بلتستان سلیکٹڈ وزیر امور کشمیر علی امین گنڈاپور کی منشی کے طرز پر کام کررہی ہے۔حکومت کی پوری توانائی مالیاتی سکینڈلز کو دبانے میں صرف ہورہی ہے۔یہ عناصر جن کو پہلی اور آخری دفعہ حکومت ملی ہے۔اپنا زاتی مستقبل محفوظ بنانے میں مصروف عمل ہیں۔پاکستان مسلم لیگ (ن) نے ان کے کرپشن نااہلی اور بدانتظامیوں پر بھرپور آواز اٹھائی اور آج ٹرانسپرنسی انٹرنیشنل نے ان کے کارتوت پاکستان کے عوام کے سامنے اور دنیا کے سامنے بینقاب کیا۔اور ہمارے بیانیے کی تائید کی۔انہوں نے کہا کہ عمران نیازی اور اس کے ٹولے نے محض چار سالوں میں علی بابا چالیس چوروں کو بھی مات دیدی ہے۔اور ان کا مکروہ چہرہ عالمی ادارے نے بے نقاب کیا ہے۔اور بدترین مالیاتی کرپشن، نا اہلی،بیڈگورنس اور بدترین مہنگائی کے بوجھ تلے دبی یہ حکومت عوام کے سامنے سر اٹھانے کے قابل نہیں رہ چکی۔انصاف کا تقاضا یہ ہے کہ سلیکٹڈ حکومت فوری طور پر مستعفی ہو۔ اور صاف اور شفاف انتخابات کے زریعے عوام اپنے حقیقی نمائندے منتخب کریں۔تاکہ ملک کو اس مشکل صورتحال سے نکالا جا سکے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں