178

لیڈ۔۔ سرکاری ملازمتوں میں تقرری /عمر کی بالائی حد 40سال مقرر کرنیکی منظوری

اسلام آباد(نامہ نگار)گورنر گلگت بلتستان راجہ جلال حسین مقپون نے سرکاری ملازمتون میں تقرری کے لئیے عمر کی بالائی حد 35 سال سے بڑھا کر 40 سال مقرر کرنے کی سمری پر دستخط کر کے باقاعدہ منظوری دے دی.گورنر گلگت بلتستان راجہ جلال حسین مقپون نے کہا کہ دنیا بھر کے ساتھ پاکستان میں بھی کرونا کی وباء کے باعث نوجوانوں کو ملازمتوں کے حصول کے لیے مشکلات کا سامنا ہے. ان مسائل پر قابو پانے کے لئے صوبائی حکومت کے ساتھ مشاورت کے بعد عمر کی بالائی حد کو 35 سے بڑھا کر 40 مقرر کیا گیا ہے.اس حوالے سے گورنر گلگت بلتستان نے کہا کہ کک گلگت بلتستان سے تعلق رکھنے والے 35 سال سے زائد بیروزگار نوجوانوں کو ملازمتوں کے حصول کا موقع ملے گا.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں