260

گندم چوری اور وزن کمی واقعات کو روکنے میں حکومت مکمل ناکام ہوچکی ہے، حفیظ الرحمن

گلگت(پ۔ر)سابق وزیراعلی و صوبائی صدر مسلم لیگ (ن) گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمن نے میڈیا کو جاری ایک بیان میں کہا ہے کہ سلیکٹڈ صوبائی حکومت اس صدی کی سب سے بڑی نااہل اور بیحس حکومت ھے۔اپنے عمل سے ثابت ہوچکی ہے۔پنجاب اور وفاقی حکومت کی طرح عوامی مفاد کے اداروں پر مافیا کا قبضہ ہوچکا ہے۔ناقص گندم کی ترسیل ایک سال سے کامیابی سے جاری ہے۔گندم چوری اور وزن چوری کے واقعات تسلسل سے جاری ہیں۔8 ارب کی گندم سبسڈی کو اسلام آباد سے گلگت بلتستان تک مافیاز نوچ رہے ہیں اور سلیکٹڈ صوبائی حکومت خاموش تماشائی کا کردار ادا کررہی ہے۔ناقص گندم سکینڈل نیشنل میڈیا تک پہنچ چکا۔ تحقیقاتی ادارے خاموش تماشائی بنے بیٹھے ہیں۔سلیکٹڈ صوبائی حکومت ناقص گندم سکینڈل میں ملوث نہیں تو شفاف تحقیقات سے دور کیوں بھاگ رہی ہے اور گلگت بلتستان میں پے درپے گندم چوری اور وزن کمی واقعات کو روکنے میں حکومت مکمل ناکام ہوچکی ہے۔ سبسڈی آٹا غائب اور عوام رل رہے ہیں اور حکومتی بے حسی انتہا کو پہنچ چکی ہے۔سابق وزیراعلی حفیظ الرحمن مزید کہاکہ مسلم لیگ (ن) کی عوامی حکومت نے سبسڈی گرانٹ کو تاریخ میں پہلی دفعہ بجٹ کا حصہ بنا کے سبسڈی کو تحفظ دیا۔اور روزانہ مانیٹرنگ پالیسی کے تحت گندم اور آٹا ترسیل کو شفاف رکھا۔جس کی وجہ سے گلگت بلتستان کے عوام کو گندم سبسڈی کے فوائد ملتے رہے۔انہوں نے کہا کہ آج ثابت ہوا کہ الیکشن کے دوران گندم سبسڈی کے کوٹے میں اضافے کے جھوٹے اعلانات کئے گئے۔اور گندم جیسی بنیادی ضرورت کو بھی اپنے مذموم مقاصد کے حصول کے لیے استعمال کیا گیا تھا۔اور مقاصد کے حصول کے بعد گلگت بلتستان کی گندم سبسڈی کو بھی سلیکٹڈ وزیراعظم عمران نیازی کے دوستوں کے رحم وکرم پر چھوڑ دیا گیا ہے۔اس اہم معاملے پر سلیکٹڈ صوبائی حکومت سلیکٹڈ عمران نیازی کی طرح حرکت میں آئی اور ساز باز کے بعد خاموش ہوگئی انہوں نے کہا کہ سلیکٹڈ وزیراعلی اور اس کی ٹیم کے اسلام آباد میں لمبے ڈیرے لگانا ثابت کرتا ہے کہ وہ گلگت بلتستان کے نظام اور عوام سے مخلص نہیں۔اسلام آباد میں بیٹھ کر گلگت بلتستان کے نظام کو چلانے کا تجربہ ماضی میں بھی ناکام تھا اور آج بھی اسی ناکام ماڈل کو دوبارہ مسلط کیا گیا ہے۔آج ہر میدان میں مایوسی اور ناکامی نظر آرہی ہے۔حکومت ایک سال میں ہر محاذ میں بری طرح ناکام ہوچکی۔ان کے اعصاب جواب دے چکے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں