378

ناقص آٹے کی فراہمی) سپریم اپلیٹ کورٹ کا محکمہ خوراک کی رپورٹ پر عدم اطمینان

گلگت (پ ر) چیف جسٹس سپریم اپلیٹ کورٹ گلگت بلتستان جناب جسٹس سید ارشد حسین شاہ صاحب سینئر جج جسٹس وزیر شکیل احمد صاحب پر مشتمل ڈویژنل بینچ نے 45 مقدمات کی۔سماعت کی معتد مقدمات میں فیصلہ۔سنایا اور معتد مقدمات میں نوٹیسز جاری کیے گلگت بلتستان کی عوام کو بنیادی حقوق کی فرہامی کیلے سپریم کورٹ آف پاکستان کے فیصلہ 2019 پر عملدر آمد کیس میں دوران سماعت گلگت بلتستان بار کے وائس چیئرمین کمال حسین ایڈوکیٹ اور سپریم اپلیٹ کورٹ بار کے صدر محمد حسین شہذاد ایڈوکیٹ۔ ہای کورٹ بار کے صدر ذکریا ایڈوکیٹ نیمعزز عدالت کو بتایا کہ وفاقی حکومت تاخیری حربے استمال کر رہی ہے جب تک حکومت پاکستان گلگت بلتستان کے بارے میں کوی دوسرا آڈر یا ایکٹ پاس نہ کرے اس وقت تک آڈر 2019 پر عمل در آمد کرا جاے وفاقی حکومت کی طرف سے ایڈیشنل آٹارنی جنرل آف پاکستان ساجد الیاس بھٹی پیش ہوے معزز عدالت نے سکریٹری جی بی کونسل کو تفصیلی رپورٹ کے ساتھ ذاتی طور پیش ہونے کا حکم دیا اور کیس کو ایک ہفتے کیلے ملتوی کیا گلگت شہیر میں بجلی کی کمی پر از خود نوٹس کیس کی سماعت کے دوران سکریٹری برقیات نیمعزز عدالت کو بتایا کی سردی کی نالوں میں پانی کم ہونے کی۔وجہ سے بجلی کی پیداوار کم ہوے ہے حکومت نے 8 تھرمل جرنیٹر نصیب کیے ہیں معزز عدالت نے 16 میگاواٹ نلتر کی تعمیر میں تاخیر پر برہمی کا اظہار کرتے ہوے سکریٹری کشمیر اینڈ جی بی افیرز منیجگ ڈاریکٹر HMC کو تفصلی رپورٹ کے ساتھ پیش ہونے کا حکم دیا. گلگت بلتستان میں ناقص آٹے کی فرہامی پر لے گے از خود نوٹس کیس میں محکمہ خوراک کی رپورٹ پر عدم اطمنان کا اظہار کرتے ہوے معزز عدالت نے وفاقی ڈاریکٹر فوڈ اور سکریٹری نیشنل فوڈز سکیورٹی کو اگلے ہفتے تفصیلی رپورٹ کے ساتھ خود پیش ہونے کا حکم دیا ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں