423

جی بی کیلئے ایک ہزار ضروری آسامیوں کی تخلیق کا فیصلہ

گلگت (رہبر نیوز)وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان خالدخورشید اور وفاقی سیکریٹری خزانہ حامد یعقوب شیخ کے مابین اسلام آباد میں ملاقات ہوئی۔ اس موقع پر حکومت گلگت بلتستان کیلئے 5ارب کے اضافی گرانٹ کی فراہمی اور مختلف محکموں کی استعداد کار میں اضافے اور سٹاف کی کمی دور کرنے کیلئے ضروری آسامیوں کی تخلیق کے حوالے سے پیش رفت ہوئی۔ملاقات میں صوبے کے تمام اضلاع میں ریونیو کے محکمے کو مکمل فعال بنانے کیلئے درکا آسامیوں کی تخلیق سیکریٹریٹ، اینٹی کرپشن سیل، محکمہ صحت اور محکمہ برقیات میں درکار تقریباً ایک ہزار ضروری آسامیاں تخلیق کرنے کا اصولی فیصلہ کیا گیا۔ وفاقی سیکریٹری خزانہ نے وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان خالدخورشید کو یقین دہانی کرائی کہ نئے آسامیوں کی تخلیق اور اضافی گرانٹ کی فراہمی کیلئے فوری طورپر اقدامات کئے جائیں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں