265

گلگت بلتستان حکومت کا بڑا فیصلہ، ای۔وہیکل درآمدات کے لیے نئی ٹیرف پالیسی منظور، 2403 ٹیرف لائنز پر اتفاق، ای۔وہیکل کی رجسٹریشن صرف گلگت بلتستان میں ہوگی

گلگت (پریس ریلیز) حکومتِ گلگت بلتستان کے محکمہ معدنیات، صنعت، محنت و تجارت نے ای۔وہیکل (برقی گاڑیوں) کی درآمدات سے متعلق وضاحت اور 2403 مثبت ٹیرف لائنز کی باضابطہ منظوری دے دی ہے۔ اس حوالے سے 19 اکتوبر 2025ء کو جاری کردہ مراسلے میں بتایا گیا ہے کہ پاکستان کسٹمز اور گلگت بلتستان ٹریڈرز سپریم کونسل کے درمیان ہونے والے مذاکرات کے مثبت نتائج کو حکومتِ گلگت بلتستان نے باضابطہ طور پر تسلیم کر لیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق گلگت بلتستان ٹریڈرز سپریم کونسل کی جانب سے 2450 ٹیرف لائنز تجویز کی گئی تھیں، جن میں سے 2403 لائنز پر تمام متعلقہ فریقین کے درمیان اتفاقِ رائے ہو گیا ہے۔ یہ پیش رفت خطے میں تجارتی سرگرمیوں کے فروغ اور معاشی استحکام کی جانب ایک اہم قدم قرار دی جا رہی ہے۔

محکمہ کے مطابق ای۔وہیکل کی درآمدات کے لیے نئی ٹیرف پالیسی کے تحت درج ذیل شرائط لاگو ہوں گی:
برقی گاڑیاں صرف گلگت بلتستان میں رجسٹر ہوں گی۔
یہ سہولت صرف گلگت بلتستان کے رہائشیوں تک محدود ہوگی۔
گاڑیوں کا استعمال گلگت بلتستان کی حدود تک ہی محدود رہے گا۔

مراسلے میں مزید کہا گیا ہے کہ ان شرائط پر سختی سے عمل درآمد کو یقینی بنایا جائے تاکہ کسی بھی قسم کے غلط استعمال سے بچا جا سکے۔ حکومتِ گلگت بلتستان نے وفاقی محکمے سے درخواست کی ہے کہ ان ترمیم شدہ ٹیرف لائنز کے نفاذ کے لیے جلد از جلد Statutory Regulatory Order (SRO) جاری کیا جائے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں