95

اسلامی تحریک اور مجلس وحدت المسلمین کے رہنماؤں کی اہم ملاقات، آئندہ عام انتخابات 2026 پر مشاورت

گلگت (اسٹاف رپورٹر) چیئرمین پبلک اکاؤنٹس کمیٹی گلگت بلتستان محمد ایوب وزیری اور اپوزیشن لیڈر کاظم میثم نے اسلامی تحریک پاکستان کے سینئر رہنما و ممبر صوبائی کونسل حاجی سخی احمد جان کے ہمراہ آئندہ عام انتخابات 2026 کے حوالے سے ایک اہم اور تفصیلی ملاقات کی۔

ذرائع کے مطابق ملاقات میں خطے کی مجموعی سیاسی صورتحال، انتخابی حکمتِ عملی، اور باہمی تعاون کے مختلف پہلوؤں پر تفصیلی غور کیا گیا۔
دونوں رہنماؤں نے مشترکہ لائحہ عمل ترتیب دینے پر اتفاق کیا اور سیاسی رابطوں کو مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اظہار کیا۔

یہ ملاقات اسلامی تحریک پاکستان گلگت بلتستان اور مجلس وحدت المسلمین گلگت بلتستان کے درمیان پہلا باضابطہ اجلاس قرار دیا جا رہا ہے، جسے خطے میں نئی سیاسی پیش رفت کے طور پر دیکھا جا رہا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں