360

بھارت نے جنگ مسلط کی تو پوری طاقت سے جواب دیں گے،صدر مملکت عارف علوی

صدر مملکت عارف علوی نے کہا ہے کہ بھارت نے جنگ مسلط کی تو پوری طاقت سے جواب دیں گے۔

صدر ڈاکٹر عارف علوی سے ترک صحافیوں کے وفد نے ملاقات کی، صدر مملکت نے ترک حکومت اور عوام کے مسئلہ کشمیر پر حمایت اور تعاون پر شکریہ ادا کیا۔

صدر مملکت کا کہنا تھا کہ جنگی جنون میں مبتلا بھارتی لیڈر شپ ہندو توا کو عام کررہی ہے، بھارت میں اقلیتوں کو دیوار کے ساتھ لگایا جارہا ہے، عوامی امنگوں کو طاقت کے زور پر نہیں دبایا جاسکتا۔

عارف علوی کا کہنا تھا کہ پاکستان امن کا خواہاں ہے ، لیکن اگر جنگ مسلط کی گئی تو پوری طاقت سے جواب دیا جائے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں