350

مولانا فضل الرحمٰن کے دھرنے پر حمزہ عباسی کی تنقید

پاکستانی معروف اداکار حمزہ علی عباسی نے جمعیت علما اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمٰن کے حکومت مخالف دھرنے کی مخالفت کرتے ہوئے اسے گناہ قرار دے دیا۔حمزہ علی عباسی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ایک ٹوئٹ کرتے ہوئے کہا کہ افسوس کی بات ہے فضل الرحمٰن ناموس رسالت اور کشمیر جیسے حساس مسئلے کو استعمال کر رہے ہیں تاکہ لوگ ان کی باتوں کو سن کر اشتعال میں آجائیں، آخر کیوں

حمزہ علی عباسی نے تنقید کرتے ہوئے کہا کہ مولانا فضل الرحمٰن لوگوں کا استعمال اس لیے کر رہے ہیں کہ وہ اقتدار میں حصہ چاہتے ہیں۔

حمزہ علی عباسی نے مزید لکھا کہ جان بوجھ کر لوگوں کو گمرہ کرنا اللّٰہ پاک کے نزدیک بہت بڑا گناہ ہے۔

حمزہ علی عباسی نے اپنی دوسری ٹوئٹ میں یہ بھی کہا کہ اللّٰہ پاک ایسے لوگوں کو ضرور بے نقاب کرتا ہے جو لوگوں کو طاقت اور پیسے کے لیے بے وقوف بناتے ہیں۔

واضح رہے کہ مولانافضل الرحمٰن نے 27 اکتوبرکو آزادی مارچ اور 31 اکتوبر کو اسلام آباد پہنچنے کے اعلان کر رکھا ہے

دوسری جانب امن مارچ اور دھرنا رکوانے کے لیے حکومت نے  سنجیدہ کوششوں کا فیصلہ کیا ہے، اس سے متعلق وزیراعظم عمران خان نے وفاقی وزیرمذہبی امورنورالحق قادری کو دھرنا رکوانے کا ٹاسک سونپ دیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں