189

شوگر انکوائری کمیشن اور اُس کی رپورٹ کالعدم قرار

راچی: سندھ ہائی کورٹ نے شوگر انکوائری کمیشن اور اُس کی رپورٹ کالعدم قرار دے دی ہے۔

جسٹس کے کے آغا اور جسٹس عمرسیال پر مشتمل سندھ ہائی کورٹ کے 2 رکنی بینچ نے شوگر انکوائری کمیشن کے خلاف ملز مالکان کی درخواست پر فریقین کے دلائل مکمل ہونے پر فیصلہ محفوظ کیا تھا جو پیر کی صبح سنایا گیا۔

سندھ ہائی کورٹ نے اپنے مختصر فیصلے میں شوگر انکوائری کمیشن اور اس کی رپورٹ کو کالعدم قرار دیتے ہوئے نیب، ایف آئی اے، ایف بی آر اور دیگر متعلقہ اداروں کو حکم دیا کہ وہ چینی کی قلت سے متعلق آزادانہ اور قانون کے مطابق تحقیقات کریں۔
عدالتی فیصلے میں مزید کہا گیا ہے کہ شوگر انکوائری کمیشن نے تمام درخواست گزاروں کو سنے بغیر فیصلہ سنایا۔ کمیشن کی رپورٹ آئین کی شق 4، 10 (A) اور 25 کے منافی ہے۔ اس لئے متعلقہ ادارے کمیشن کی انکوائری رپورٹ کی سفارشات اور تجاویز کی روشنی میں کارروائی نہ کریں۔

واضح رہے کہ وزیراعظم عمران خان کی ہدایت پر بننے والے شوگر انکوائری کمیشن کی رپورٹ کے خلاف 20 سے زائد شوگر ملز مالکان نے اس انکوائری کمیشن کی تشکیل اور رپورٹ کو سندھ ہائی کورٹ میں چیلنج کیا تھا۔ اس کے علاوہ اسلام آباد ہائی کورٹ میں بھی شوگر ملز مالکان کی درخواست زیر سماعت ہے۔

بشکریہ ایکسپریس نیوز

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں