167

کم آمدنی والے افراد کیلئے پیٹرول پر سبسڈی/وزیر اعظم نے پلان پلانٹ کی ہدایت کردی

موٹرسائیکل، رکشہ اور عوامی سواری کو سبسڈی ریٹ پر پیٹرول دینے کا اعلان اگلے اجلاس میں پیش کیا جائے گا
وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت پارٹی کی کورکمیٹی کا اہم اجلاس،ملکی سیاسی صورتحال،اپوزیشن کی احتجاجی تحریک اور مہنگائی سمیت دیگر اہم امور پر تبادلہ خیال
مہنگائی کم کرنے کے لیے ضلعی سطح پر کمیٹیاں بنانے کا فیصلہ یوٹیلٹی سٹورز کے زریعے کم آمدن والے افراد کو ٹارگیٹڈ سبسڈی دینے کا بھی فیصلہ کیا گیا ہے


اسلام آباد(آئی این پی)وزیراعظم عمران خان نے کم آمدنی والوں کیلئے پٹرول پر سبسڈی دینے پر پلان بنانے کی ہدایت کر دی،موٹر سائیکل، رکشہ اور عوامی سواری کو سبسڈی ریٹ پر پٹرول دینے کا پلان اگلے اجلاس پیش کیا جائیگا، مہنگائی کم کرنے کے لیے ضلعی سطح پر کمیٹیاں بنانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ذرائع کے مطابق یوٹیلٹی سٹورز کے زریعے کم آمدن والے افراد کو ٹارگٹڈ سبسڈی دینے کا بھی فیصلہ کیا گیا ہے۔بدھ کو وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت پارٹی کی کورکمیٹی کا اہم اجلاس ہوا، اجلاس میں ملکی سیاسی صورتحال،اپوزیشن کی احتجاجی تحریک اور مہنگائی سمیت دیگر اہم امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ اجلاس کے دوران صوبائی وزرا اعلیٰ، گورنرز اور وفاقی وزرا ء نے بھی شرکت کی۔ پی ٹی آئی کی مرکزی و صوبائی قیادت بھی شریک ہوئی۔ذرائع کے مطابق ملکی سیاسی اور پارلیمانی امور پر مشاورت کی گئی جبکہ اپوزیشن کی حکومت مخالف تحریک سے نمٹنے کی حکمت عملی پر غور کیا گیا۔ذرائع کے مطابق وزیراعظم کی صدارت میں ہونے والے اجلاس میں کم آمدن والے افراد کو پیٹرولیم مصنوعات پر سبسڈی دینے کی تجویز پر غور شروع کر دیا گیا۔ذرائع کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے کم آمدنی والوں کے لئے پٹرول پر سبسڈی دینے پر پلان بنانے کی ہدایت کر دی۔ذرائع کے مطابق موٹر سائیکل، رکشہ اور عوامی سواری کو سبسڈی ریٹ پر پٹرول دینے کا پلان اگلے اجلاس پیش کیا جائیگا، مہنگائی کم کرنے کے لیے ضلعی سطح پر کمیٹیاں بنانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ذرائع کے مطابق یوٹیلٹی سٹورز کے زریعے کم آمدن والے افراد کو ٹارگیٹڈ سبسڈی دینے کا بھی فیصلہ کیا گیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں