243

ویرات کوہلی کا ورلڈکپ کے بعد ٹی ٹوئنٹی کی قیادت چھوڑنے کا اعلان

ویرات کوہلی کا ورلڈکپ کے بعد ٹی ٹوئنٹی کی قیادت چھوڑنے کا اعلان
ویب ڈیسک جمعرات 16 ستمبر 2021
ویرات کوہلی ون ڈے اور ٹیسٹ میچوں میں بھارتی ٹیم کی قیادت جاری رکھیں گے
ویرات کوہلی ون ڈے اور ٹیسٹ میچوں میں بھارتی ٹیم کی قیادت جاری رکھیں گے

ویرات کوہلی نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے بعد مختصر فارمیٹ میں بھارتی ٹیم کی قیادت چھوڑنے کا اعلان کردیا۔

کرکٹ کے تینوں فارمیٹس میں بھارتی ٹیم کی قیادت کرنے والے اسٹار بلے باز ویرات کوہلی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر اپنی نیشنل ٹیم کی قیادت چھوڑنے کا اعلان کردیا اور اس حوالے سے انہوں نے ایک پوسٹ بھی ٹوئٹر پر شیئر کی۔

اپنی پوسٹ میں ویرات کوہلی کا کہنا تھا کہ وہ دبئی میں شیڈول ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے بعد مختصر فارمیٹ میں بھارتی ٹیم کی قیادت چھوڑ دیں گے تاہم ون ڈے انٹرنیشنل اور ٹیسٹ میچوں میں بھارتی ٹیم کی کپتانی جاری رکھیں گے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں