189

نیوزی لینڈ نے بھارتی ٹیم کا دورہ ملتوی کردیا

لاہور: بھارتی ٹیم کا دورہ نیوزی لینڈ اگلے سال تک ملتوی کردیا گیا ہے۔

بھارتی ٹیم کا نومبر میں شیڈول دورہ نیوزی لینڈ اگلے سال تک کے لیے ملتوی کردیا گیا ہے، بھارتی ٹیم نے نیوزی لینڈ کے خلاف تین ون ڈے میچز کھیلنے تھے جو آئی سی سی ورلڈ کپ سپرلیگ کاحصہ ہیں۔ نیوزی لینڈ میڈیا کے مطابق اب یہ سیریز آسٹریلیا میں 2022 میں شیڈول آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے بعد ہوگی۔ نیوزی لینڈ میں ویمن ورلڈکپ کی میزبانی سےپہلے تین ممالک کے ساتھ ہوم سیریز طے کررکھی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں